180 views
کیا فرماتے ہیں علماۓ کرام
ایک موبائل ایپلیکیشن ہے جس میں  کرکٹ، یا، فٹ بال ، کے بارے میں 22 کھلاڑی میں سے 11 کھلاڑی کو منتخب کرنا ہوتا ہے جو کھلاڑی جتنا اچھا کھیلتا ہے اس کو اتنا ہی اچھا پوائنٹس ملتا ہے
اور جو شخص اس موبائل ایپلیکیشن سے ان 11 کھلاڑی کو جس کا پوائنٹس زیادہ ہے منتخب کرتا ہے تو اس کو رانكس کے حساب سے  انعام ملتا ہے
اس ایپلیکیشن کو پہلی بار لاگ ان کرنے سے 100 روپے بونس ملتا
اور اس 100 بونس کو آپ اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر نہیں کر سکتے آپ کو وہی 100 بونس سے ٹیم بنانا  پڑیگا اور  اس کے بعد انعام  کے رقم کو اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر سکتے ہیں

تو کیا اس 100 روپے بونس سے انعام جیتنا صحیح ہے 2118
asked Oct 15, 2020 in متفرقات by Anasbabu

1 Answer

Ref. No. 1186/42-463

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  موبائل اپلیکیشن کے ذریعہ جو گیم وغیرہ ہیں وہ لایعنی کاموں پر مشتمل ہوتے ہیں جن کا کھیلنا کسی طرح  کراہت سے خالی نہیں ہے، آج کل کمپنیاں اس طرح کے کھیلوں میں مصروف کرنے اور ترغیب دینے کے لئے اس طرح کے انعام کا لالچ دیتی ہیں ، پھر آدمی اس انعام کو حاصل کرنے کے لئے لایعنی کاموں میں مصروف ہوجاتاہے۔ اس لئے گیم اور کھیل کے مقصد سے اس طرح کے اپلیکیشن کو استعمال کرنا اور اس سے پیسے کمانا درست نہیں ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Oct 25, 2020 by Darul Ifta
...