93 views
ایک قبرستان کا مین دروازہ پہلے سڑک پر آرہا تھا جب انہون نے چاردیواری اور گیٹ لگوایا تو  گیٹ سڑک سے ببیس تیس گز پیچھے لے گئے گویا ایک گلی سی بن گئی اب ایک مسجد کا بھی مین دروازہ اسی گلی میں کھلا ہوا ہے، اس مسجد کے بالکل سامنے ایک پلاٹ عرفان کا ہے جسکا دروازہ بھی اسی گل کی طرف کھلتا ہے باقی چاروں طرف سے یہ پلاٹ بند ہے اب جب عرفان نے اپنا گھر بنانا شروع کیا تو ان قبرستان والوں نے زبردست اعتراض کیا کہ ہم تیرے گھر کا دروازہ اس گلی میں نہیں کھلنے دیں گےیہ ہماری زمین ہے سب لوگ سمجھارہے ہیں کہ جب مسجد میں نماز پڑھنے پورے محلے والے آرہے ہیں ہیں اور یہ عرفان بھی آرہا ہے تو اگر یہ بھی اس راستے کو اپنے گھر آئےگا تو اس میں کسی کا کیا نقصان ہے.

توکیا اب عرفان اپنے پلاٹ کا دروازہ اس راستے پر کھول سکتا ہے یا نہیں جبکہ پلاٹ میں یہی دروازہ ہے.. اور کیا ان لوگوں کا دروازہ بنانے کو منع کرنا درست ہے؟
asked Jun 30, 2021 in متفرقات by Ahsan Qasmi

1 Answer

Ref. No. 1493/42-954

وباللہ التوفیق:۔ قبرستان کا سابقہ گیٹ اور موجودہ گیٹ کے درمیان تیس گز زمین قبرستان کی ملک تھی یا محض قبرستان جانے کے لئے  بطور راستہ استعمال کی جارہی تھی  ۔نیز اس کے برابر میں جو پلاٹ عرفان کا ہے اس کاراستہ مالک زمین نے کہاں دیا۔ مسجد جو بنی ہے وہ قبرستان کی زمین ہے یا الگ سے لی گئی ہے۔ ان تمام تفصیلات کے ساتھ دارالافتاء سے رجوع کریں یا علاقہ کے معتبر مفتیان کرام سے معائنہ کرائیں ۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jul 10, 2021 by Darul Ifta
...