89 views
Ref. No. 1493/42-954

وباللہ التوفیق:۔ قبرستان کا سابقہ گیٹ اور موجودہ گیٹ کے درمیان تیس گز زمین قبرستان کی ملک تھی یا محض قبرستان جانے کے لئے  بطور راستہ استعمال کی جارہی تھی  ۔نیز اس کے برابر میں جو پلاٹ عرفان کا ہے اس کاراستہ مالک زمین نے کہاں دیا۔ مسجد جو بنی ہے وہ قبرستان کی زمین ہے یا الگ سے لی گئی ہے۔ ان تمام تفصیلات کے ساتھ دارالافتاء سے رجوع کریں یا علاقہ کے معتبر مفتیان کرام سے معائنہ کرائیں ۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء
تنقیح مسئلہ :1  قبرستان کاپہلے چاردیواری اور گیٹ نہیں تھق صرف خالی میدان تھا جب چہار دیواری کرائی تو گیٹ تیس گز پیچھے لگوا دیا سڑک سے، تو زمین قبرستان کی تھی مگر تب سے بطور راستہ استعمال ہے
مسجد قبرستان کی زمیں سے الگ ہے اور جب وہ بنی ہے تو پہلے ہی راستہ موجود تھا، نیز، جب عرفان نے پلاٹ لیا تب بھی یہ والا راستہ جوقبرستان اور مسجد کی طرف جاتا ہے وہ موجود تھا.
asked Jul 10, 2021 in متفرقات by Ahsan Qasmi

1 Answer

Ref. No. 1500/42-979

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔بشرط صحت سوال مذکورہ راستہ جو قبرستان کی زمین ہے اس میں عرفان کواپنا ذاتی دروازہ کھولنے کا حق نہیں ہے۔ عرفان کے لئے بہتر یہی ہے کہ وہ اس راستہ پر اپنا ذاتی دروازہ نہ کھولے۔ دروازہ کھولنے سے قبرستان آنے جانے والوں کو خلل بھی ہوگا اور بے پردگی کا بھی خطرہ ہے۔ اس لئے عرفان کے لئے بھی مناسب یہی ہے دروازہ دوسری جانب ہی کھولے۔ پھر بھی مشورہ یہی ہے مفتیان کرام سے معائنہ کرالیں .

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jul 15, 2021 by Darul Ifta
...