72 views
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ہمارا آنلائن سیوا (خدمت) کا کاروبار ہے جسمیں کبھی لوگ ہم سے بجلی یا پانی کابل جمع کراتے ہیں اور ہم فون پے یا پے ٹی ایم کے ذریعہ بل ادا کرتے ہیں تو کمپنی کی طرف سے پے ٹی ایم یوزر کو کبھی پانچ یا دس روپے کا کیش بیک مل جاتا ہے تو کیا یہ کیش ہمارا مانا جائے گا یا اس شخص کا مانا جائی گا جس نے بل جمع کرایا ہے. اس بارے میں وضاحت فرما دیں
asked Aug 1, 2021 in متفرقات by Ahsan Qasmi

1 Answer

Ref. No. 1516/43-1021

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ جس کا  فون پے /پے ٹی ایم اکاونٹ استعمال ہوا ہے وہ کیش بیک کمپنی کی طرف سے اسی کے لئے ہوتاہے۔ اس لئے وہی اس کا مالک ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Aug 15, 2021 by Darul Ifta
...