37 views
مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے علاقے میں مرد لوگ اپنے ناموں کے آخر میں عالَم لگاتے ہیں جیسے نام "زید" ہے تو "زید عالم" کہتے ہیں اور عورتیں اپنے ناموں کے آخر میں پروین، خاتون، نساء وغیرہ جیسے الفاظ لگاتی ہیں جیسے نام "خدیجہ" ہے تو "خدیجہ پروین، خدیجہ خاتون، خدیجۃ النساء" کہتے ہیں تو ناموں کے آخر میں اس طرح کا اضافہ درست ہے؟. شرعی اعتبار سے اس میں کوئی قباحت تو نہیں ہے؟
asked Jul 16, 2023 in متفرقات by munawwarbhatabari

1 Answer

Ref. No. 2426/45-3673

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ ناموں کے آخرمیں اس طرح کاا ضافہ درست ہے۔ اس میں کوئی قباحت نہیں ہے۔ ہر جگہ کا یک عرف ہے، اور نام  رکھنے کا ایک طریقہ ہے جس سے بعض مرتبہ  اس علاقہ کی شناخت ہوتی ہے، اس لئے اس طرح نام رکھنے میں  کوئی حرج نہیں ہے۔  

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Jul 24, 2023 by Darul Ifta
...