35 views
ایک شخص ایک پیر سے معذور (یعنی 45 فیصد وکلانگ) ہے اسکے تین بچے بھی ہیں۔ کپڑے سلنے کا کام کرتا ہے یعنی ٹیلر ماسٹر ہے ۔ اس شخص کی 1000/- ماہانہ وکلانگ پینشن آتی ہے ۔کیا ایسے شخص کے لئے سرکار سے ملنے والی وکلانگ پینشن لینا جائز ہے؟؟
asked Jul 17, 2023 in متفرقات by MEHTAB ALAM

1 Answer

Ref. No. 2427/45-3691

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  سرکاری مراعات لینے میں کوئی حرج نہیں ہے، سرکار  کی طرف سے ملنے والی چیزیں مالدار کے لئے بھی جائز ہوتی ہیں اور غریب کے لئے بھی۔ سرکار جس کو چاہے اس کے لئے پینشن جاری کرسکتی ہے۔ اور جس کودے وہی اس کا مستحق ہوتاہے۔  

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Jul 26, 2023 by Darul Ifta
...