40 views
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ۔۔جی حضرات مفتیان کرام۔۔مردانہ کمزوری اور حافظے کی کمزوری کیلئے وظائف بتائیں۔۔۔جی
asked Aug 8, 2023 in متفرقات by Hafiz Umar Zaib

1 Answer

Ref. No. 2473/45-3740

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ دونوں کے لئے ضروری ہے کہ گناہوں سے بچنے کی کوشش کریں، اور سابقہ گناہوں سے توبہ کرکے اعمال صالحہ پر جمنے کی کوشش کریں ۔ ہر فرض نماز کے بعد داہنا ہاتھ سر پر رکھ کر 'یاقوی' گیارہ مرتبہ پڑھ لیا کریں، سوتے وقت گیارہ مرتبہ سورہ فاتحہ ، اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھ لیا کریں،اور خمیرہ گاؤزبان عنبری جواہر والا خاص ہمدرد کا اور خمیرہ ابریشم حکیم ارشد والا دونوں برابر مقدار میں صبح کو پانچ گرام گرم پانی سے لے لیا کریں، انشاء اللہ جسم میں طاقت رہے گی اور حافظہ بھی قوی ہوگا، اس کے علاوہ ضرورت ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Aug 14, 2023 by Darul Ifta
...