36 views
ایک یہودی لڑکی والدین کی چوری سے ایمان میں داخل ہو گئ والدین کو جب معلوم ہوا تو انہوں نے لڑی کو  سمجھایا-ڈانٹا' مار- پیٹ کی. لڑکی ہر کام کرنے سے پہلے بسم اللہ ضرور پڑھتی تھی ایک مرتبہ والد نے سونے کی انگوٹھی لڑکی کو رکھنے کے لئے دیدی لڑکی نے وہ انگوٹھی بسم اللہ پڑھ کر کسی صندوق میں رکھ دی تو والد نے لڑکی کی چوری سے انگوٹھی نکال کر دریا میں پھینک دی اور پکانے کے لئے مچھلی لے آئے۔ لڑکی نے بسم اللہ پڑھ کر مچھلی کو کاٹا دیکھتی ہے کہ وہی انگوٹھی جو والد نے دی تھی مچھلی کے پیٹ میں موجود ہے۔ لڑکی نے انگوٹھی اٹھائ اور صندوق میں رکھ دی. والد نے  لڑکی سے کہا کہ جو انگوٹھی مینے تمہیں دی تھی وہ لوٹا دو لڑکی نے بسم اللہ پڑھ کر صندوق کھولا اور انگوٹھی نکال کر اپنے والد کو دیدی لڑکی کے والد چونک گئے اور ایمان لے آئے
اس واقعہ کی کیا  حقیقت ہے؟؟
asked Aug 24, 2023 in متفرقات by MEHTAB ALAM

1 Answer

Ref. No. 2513/45-3846

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ بسم اللہ پڑھنے کے بہت سے فضائل احادیث میں مذکور ہیں، اور یقینا اس کی برکتیں بہت ہیں، اور یہ سعادتوں کی کنجی ہے، مگر مذکورہ واقعہ کی حقیقت کا علم نہیں ہے۔ کسی بزرگ کی مجلس کا واقعہ  بیان کیاجاتاہے، اس کی صحت کے بارے میں کوئی حتمی رائے قائم نہیں کی جاسکتی ہے۔ احادیث کے ذخیرہ کے ہوتے ہوئے اس طرح کے قصوں کو بیان کرنے سے احتراز کرنا چاہئے ۔ 

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Sep 2, 2023 by Darul Ifta
...