46 views
مفتی صاحب السلام علیکم۔ سوال۔ عرض ہے کہ سنت لباس کیا ہے؟ انڈیا کا کرتا پائجامہ یا شلوار قمیض (پٹھانی سوٹ) جو اکثر علما پاکستان اور افغانستان پہنتے ہیں؟ میں صرف پٹھانی سوٹ ہی پہنتا ہوں۔ کئ لوگ کہنے لگے کہ پٹھانی سوٹ مت پہنو
asked Sep 10, 2023 in متفرقات by abdulahad

1 Answer

Ref. No. 2558/45-3905

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  حضور ﷺ کے لباس میں ازار (تہبند) قمیص اور چادر کا ذکر ملتاہے، اور شلوار کا استعمال صحابہ کرام سے ثابت ہے، نیز حضور اکرم ﷺ سے شلوار کا خریدنا ثابت ہے۔ جس وضع قطع اور ہیئت کی شلوار قمیص علماء وصلحاء پہنتے ہیں وہ اقرب الی السنۃ ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے لباس کے لئے جن اصولوں کی طرف رہنمائی  فرمائی ہے اس کی روشنی میں لباس اختیار کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، بشرطیکہ وہ لباس ساتر ہو، اور غیرمسلموں کا شعار نہ ہو۔ لہذا آپ کا لباس غیرشرعی نہیں ہے، شبہہ نہ کیاجائے۔

عن ابی ھریرۃؓ  قال دخلت یوما السوق مع رسول اللہ ﷺ فجلس الی البزازین فاشتری سراویل باربعۃ دراھم۔ (مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، باب السراویل  5/121)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Sep 16, 2023 by Darul Ifta
...