58 views
السلام علیکم۔ مفتی صاحب سوال یہ ہے کہ کیا آیات سجدہ کا ترجمہ یا آیات سجدہ کی تفسیر پڑھنے سے  یا سننے سے سجدہ تلاوت واجب ہو جاتا ہے؟
دوسرا سوال یہ ہے کہ اگر قرآن شریف پڑھتے وقت آیات سجدہ پڑھی، پھر اس کا ترجمہ و تفسیر پڑھی تو کتنے سجدہ واجب  ہوں گے؟
asked Sep 12, 2023 in متفرقات by abdulahad

1 Answer

Ref. No. 2570/45-3938

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔   آیت سجدہ کی  تلاوت کرنے یا سننے سے سجدہٴ تلاوت واجب ہوتا ہے، صرف ترجمہ یا تفسیر پڑھنے سے اور سننے سے سجدہٴ تلاوت واجب نہیں ہوتا ہے۔ لہذا جتنی آیات سجدہ پڑھی ہیں اتنے سجدے ہی واجب ہوں گے، ان آیات کا ترجمہ و تفسیر سے مزید کوئی سجدہ واجب نہ ہوگا۔  

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Sep 21, 2023 by Darul Ifta
...