45 views
سوال: ایک لوگ کنیڈا میں رہتے ہے، اس کے ایک دوست ہندو ہے، اس نے ارادہ کیا ہے کہ اپنے ہندو دوست کو خنزیر کے فارم میں ایک نوکری کا بندوبست کردے، کیا یہ اس کے لیے جائز ہوگا اور وہ نوکری بندوبست کر دینے کے عوض جو اجرت اس کو اپنے ہندو دوست کی طرف سے ملے گا کیا وہ اس کے لیے حلال ہوگا یا نہیں؟


مستفتی
محمد عرفات حسین
ککسبازار، بنگلہ دیش.
asked Sep 13, 2023 in متفرقات by Arfathossain

1 Answer

Ref. No. 2569/45-3936

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  جو کاروبار شریعت میں ناجائز ہے، اس میں گو کہ بظاہر ہزار فائدے نظر آئیں مگر حقیقت میں ان میں خیر نہیں ہوتی، ایک مسلمان جیسے مسلمان کا خیر خواہ ہوتا ہے غیر مسلم کا بھی اس کو خیر خواہ ہونا چاہئے، اس لئے کسی غیر مسلم کو بھی ناجائز کام کی رہنمائی کرنا اور اس پر اجرت لینا جائز نہیں ہے، اگر غیر مسلم کی اعانت کی اور اس نے اس حرام کاروبار دلانے پر اجرت دی تو اس کا لینا جائز نہیں ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Sep 21, 2023 by Darul Ifta
...