73 views
ہم چار بھائی ہیں ۔ تین بھائی کام کرتےہیں اور میں غیر شادی شدہ سب سے چھوٹا بھائی ہوں گھر کے اکثر کام دیکھتا ہوں والد صاحب بھی ابھی حیات ہیں سب بھائی ابھی تک شرکت میں ہیں اور اب الگ الگ  ہونا چاہتے ہیں ۔تو میرا تینوں بھائیوں کی آمدنی اور کاروبار میں شرعاً کوئی حصہ  ہوگا یا نہیں ؟؟
تفصیلی جواب مرحمت فرمائیں ۔۔ جزاک اللہ
asked Sep 16, 2023 in متفرقات by MEHTAB ALAM

1 Answer

Ref. No. 2576/45-3941

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  آپ کے تینوں بھائی شرکت میں جو کاروبار کررہے ہیں اس کی نوعیت کیا ہے؟  اگر وہ کاروبار والد کا قائم کیا ہوا ہے، اور والد کے ساتھ تینوں بھائی لگ کر اس کام میں تعاون کررہے ہیں تو یہ تینوں بھائی اس کاروبار میں از راہ تبرع کام کررہے ہیں، اور والد  کی مدد کررہے ہیں، اس لئے وہ کاروبار صرف والد  کی ملکیت ہے، تو ایسی صورت میں والد کو چاہئے کہ چاروں بیٹوں میں کاروبار کو برابر تقسیم کریں۔ اور اگر اس کاروبار میں باپ کا کوئی دخل نہیں ہے بلکہ تین بھائیوں نے مل کر ایک کاروبار شروع  کیا ہے، تو ایسی صورت میں چھوٹے بھائی  (جو اس کاروبار میں شریک نہیں ہے)کا کوئی حصہ نہیں ہوگا۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Sep 21, 2023 by Darul Ifta
...