146 views
نہر زبیدہ کی تاریخ کیا ہے؟
(۱۳۶)سوال:کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں:
نہر زبیدہ کی ابتدائی تاریخ کیا ہے، یعنی نہر کہاں سے شروع اور کہاں ختم ہوئی، زبیدہ کس کی بیوی تھی اور کس کی بیٹی تھی؟ تاریخ میں اگر کہیں ذکر ملتا ہو، تو وضاحت فرمائیں۔
فقط: والسلام
المستفتی: عتیق احمد، کرناٹک
asked Sep 20, 2023 in متفرقات by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:زبیدہ جعفر بن منصور کی لڑکی تھی، اس کی کنیت ام جعفر تھی، یہ ہارون رشید جو عباسی خاندان کا چوتھا خلیفہ تھا، اس کی بیوی تھی، اس نے خواب دیکھا تھا کہ انسان، جانور، پرند، چرند اس سے صحبت کر رہے ہیں، تو وہ گھبرا کر اٹھ گئی، بہت ہی پریشان ہوئی۔ علماء نے اس کو خواب کی یہ تعبیر بتلائی کہ آپ کوئی نہر یا تالاب بنوائیں گی جس سے انسان، جانور، پرند سیراب ہوں گے؛ چنانچہ زبیدہ کی خواہش پر بادشاہ ہارون رشید نے نہر بنوانے کا حکم دیا(۱)۔ دریائے نیل سے نکالی گئی تھی، اب بھی اس نہر کے نشانات مکہ مکرمہ میں ہیں ۱۹۸۱ء ؁میں جب میں خود حج کو گیا تھا، میں نے خود دیکھے ہیں، اب بھی نہر زبیدہ کے نام سے مشہور ہے۔(۲)

(۱) ملا علي قاري، مرقات المفاتیح شرح مشکوٰۃ المصابیح، ’’إنما الأعمال بالنیات‘‘: ج ۱، ص: ۴۸)

(۲) محمد بن أحمد بن الضیاء محمد القرشي المکي الحنفي، تاریخ مکۃ المشرفۃ والمسجد الحرام والمدینۃ الشریفۃ والقبر الشریف: ج ۱، ص: ۳۱۵)

 فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص177

answered Sep 20, 2023 by Darul Ifta
...