47 views
(۱۳۸)سوال:عرض خدمت ہے کہ اسکول و کالجز میں بڑھتی بے حیائی اور بے پردگی کو دیکھتے ہوئے مظفر نگر میں خالص بچیوں کے لیے ایک دینی تعلیمی ادارہ قائم کیا گیا تھا جس میں خصوصیت سے یہ طے کیا گیا کہ بچیوں کو صرف خواتین ہی تعلیم دیں گی اور الحمد للہ ۴۴؍ معلمات پرمشتمل عملہ اس ادارہ میں بچیوں کی بہتر تربیت کے لیے کوشاں ہے؛ لیکن چند بڑی کتابیں پڑھانے کے لیے بدرجہ مجبوری چند مرد حضرات اساتذہ کرام کو مقرر کیا گیا جو کہ یقینا با اخلاق اور نیک سیرت ہیں اور ان کے دامن پر کوئی بد نما داغ نہیں ہے اور باپردہ شریعت کی روشنی میں تعلیم دے رہے ہیں۔ ادارہ کے احاطہ کو فتنہ سے بچانے کے لیے کیمروں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے تمام بچیوں پر شرعی پردہ لازم ہے بچیوں کی نگرانی کے لیے خواتین مقرر کی گئی ہیں حتی الامکان یہ کوشش کی گئی ہے کہ کوئی فتنہ جنم نہ لے ایسی صورت میں بدرجہ مجبوری مرد اساتذہ کا شرعی پردہ کے اہتمام کے ساتھ بچیوں کو تعلیم دینا کیسا ہے؟ جائز یا ناجائز؟ اور کیا ان معلمین کے پیچھے نماز پڑھی جاسکتی ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد اکرم ندوی، مصطفی کالونی مظفر نگر
asked Sep 20, 2023 in متفرقات by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:تعلیم نسواں کی موجودہ دور میں شدید ضرورت ہے اس سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے۔ اگر لڑکیاں تعلیم و تہذیب یافتہ ہوںگی، تو نسلوں کے ایمان کی حفاظت ہوگی لیکن اس کے ساتھ شریعت کے اصولوں کو بھی پیش نظر رکھنا ضروری ہے اس لیے بالغ لڑکیوں کی تعلیم کے لیے ضروری ہے کہ عورتوں کو ہی معلمات مقرر کیا جائے لیکن اگر بڑی کتابوں کو پڑھانے کے لیے معلمات دستیاب نہ ہوں تو بدرجہ مجبوری پردہ کے نظم کے ساتھ مرد وں کو مقرر کیا جاسکتا ہے اور ایسے مردکے پیچھے نماز درست ہے۔(۱)

(۱) ثلاثۃ لہم أجران: رجل من أہل الکتاب آمن بنبیہ وآمن بمحمد والعبد المملوک إذا أدی حق اللّٰہ وحق موالیہ ورجل لہ أمۃ فأدبہا فأحسن تأدیبہا علمہا فأحسن تعلیمہا ثم اعتقہا فتزوج فلہ أجران۔ (ملا علي قاري، مرقاۃ المفاتیح، ’’کتاب الإیمان، الفصل الأول‘‘: ج ۱، ص: ۷۹، رقم: ۱۱)
قالت النساء للنبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم: غلبن علیک الرجال فاجعل لنا یوماً من نفسک فوعدہن یوماً لیقہن فیہ فوعظہن وأمرہن۔ (أخرجہ البخاري، في صحیحہ، ’’کتاب العلم، باب ہل یجعل للنساء یوماً علی حدۃ‘‘: ج ۱، ص: ۲۱، رقم: ۱۰۱)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص180

answered Sep 20, 2023 by Darul Ifta
...