59 views
محمد اسحاق دہلویؒ کی کتاب ’’داستان یوسف علیہ السلام‘‘ وغیرہ پڑھنا:
(۱۴۱)سوال: مولانا محمد اسحاق صاحب دہلوی رحمۃ اللہ علیہ کی کتابیں ’’داستانِ یوسف علیہ السلام، معراج رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور ملت ابراہیم علیہ السلام‘‘ وغیرہ پڑھنا یا سنانا درست ہے یا نہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: سید محمد فرقان، مظفرنگر
asked Sep 21, 2023 in متفرقات by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:مذکورہ فی السوال کتابیں اسرائیلی روایات کی حامل ہونے کی وجہ سے غیر معتبر ہوگئی ہیں، (۱) چونکہ ان میں اکثر وبیشتر واقعات وقصص غیر معتبر ہیں ؛ اس لیے پرہیز اولیٰ ہے۔
رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں غلط واقعات کا بیان عقائد اسلامیہ میں رخنہ اندازی کا باعث، البتہ اگر فضائل وشمائل کے باب میں اسرائیلی روایات بھی ہوں، تو چونکہ مقصد راہ خدا وندی کی طرف ترغیب دلانا ہے؛ اس لئے اس میں مضائقہ نہیں ہے۔
مذکورہ کتابوں میں جو باتیں دوسری معتبر کتابوں میں بھی آئی ہیں، وہ مذکورہ کتابوں میں بھی معتبر ہیں، علماء حقانی سے معلوم کرکے کتاب پڑھیں یا سنیں۔

(۱) وحدثوا عن بني إسرائیل ولا حرج أي: الحرج الضیق والإثم وہذا لیس علی معنی إباحۃ الکذب علیہم بل دفع لتوہم الحرج في التحدیث عنہم وإن لم یعلم صحتہ وإسنادہ لبعد الزمان۔ (ملا علي قاري، مرقاۃ المفاتیح، ’’کتاب العلم، الفصل الأول‘‘: ج ۱، ص: ۴۰۶، رقم: ۱۹۸)

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص185

answered Sep 21, 2023 by Darul Ifta
...