38 views
تاریخ اسلام اکبر شاہ نجیب آبادی کیسی کتاب ہے؟
(۱۴۲)سوال:اکبر شاہ نجیب آبادی کی کتاب تاریخ اسلام کے بارے میں کیا فرماتے ہیں، شاہ صاحب کی اپنی ذات کس حد تک معتبر ہے۔ کیوں کہ اکثر وبیشتر دینی مدارس کے علماء اسی کی طرف رہنمائی کرتے ہیں کہ یہ بہترین کتاب ہے۔ گزارش ہے کہ آپ رہنمائی فرما دیں۔
فقط: والسلام
المستفتی: عثمان غازی، گجرات
asked Sep 21, 2023 in متفرقات by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:ان کی کتاب ’’تاریخ اسلام‘‘ معتبر کتاب ہے۔ مولانا اہل حق علماء میں سے تھے، وہ ایک کامیاب اور تحقیقی مزاج رکھنے والے ایک باکمال مصنف تھے، کسی قسم کا شبہ نہ کریں۔ ان کی کتاب کا مطالعہ کرسکتے ہیں۔ جہاں شبہ ہو عبارت مع حوالہ نقل کر کے مسئلہ دریافت کرلیا کریں۔(۱)

(۱) مولانا اکبر شاہ نجیب آبادی ایک اچھے اور معتبر مؤرخ تاریخ ہند کے موضوع پر ان کی متعدد کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں وہ اپنے فن میں کافی مہارت رکھتے ہیں جو بھی کتابیں لکھتے ہیں بڑی محنت سے لکھتے ہیں پوری تحقیق اور حوالوں کے ساتھ لکھتے ہیں۔ (مقدمہ تاریخ ہند قدیم، جلد اول)

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص186
answered Sep 21, 2023 by Darul Ifta
...