43 views
ائمہ اربعہ کی سن ولادت ووفات:
(۱۴۵)سوال:(۱) حضرت امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کی سن پیدائش کیا ہے، وفات کیا ہے؟
(۲) حضرت امام مالک رحمۃ اللہ علیہ کی سن پیدائش کیا ہے، وفات کیا ہے؟
(۳) حضرت امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ کی سن پیدائش کیا ہے، وفات کیا ہے؟
(۴) حضرت امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ کی سن پیدائش کیا ہے وقات کیا ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: رشید الدین، دیوبند
asked Sep 21, 2023 in متفرقات by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:(۱) حضرت امام اعظم ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ ۸۰ھ ؁میں کوفہ میں پیدا ہوئے اور وفات ۱۵۰ھ؁ بغداد میں ہوئی۔
(۲) امام مالک رحمۃ اللہ علیہ کی پیدائش ۹۵ھ ؁میں ہوئی اور انتقال ۱۹۹ھ ؁میں مدینہ منورہ میں ہوا۔
(۳) امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ ۱۵۰ھ ؁میں فلسطین میں پیدا ہوئے اور آپ کا انتقال ۲۰۴ھ ؁شہر مصر میں ہوا۔
(۴) امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ کی ولادت بغداد میں ۱۶۴ھ میں ہوئی اور وفات ۲۴۱ھ میں ہوئی۔(۱)

(۱) مشکوٰۃ المصابیح، ’’الباب الثاني في ذکر أئمۃ أصحاب الأصول، أسماء الرجال‘‘: ص: ۶۲۴ ۔

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص189
answered Sep 21, 2023 by Darul Ifta
...