146 views
السلام علیکم۔ مفتی صاحب سوال عرض ہے کہ قبلہ رخ پیٹھ کرنے کا کیا حکم ہے۔ ایک مفتی صاحب بیان کر رہے تھے کہ قبلہ رخ پیٹھ کرنا ادب کے خلاف ہے
asked Oct 16, 2023 in متفرقات by abdulahad

1 Answer

Ref. No. 2636/45-4000

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  شاید آپ کے سننے میں کوئی غلطی ہوئی ہے، بیت الخلاء میں قبلہ کی جانب پیٹھ کرنا خلاف  ادب اور ناجائزہے۔  حدیثِ پاک میں نبی کریم ﷺنے قضائے حاجت کے وقت قبلہ کی جانب پشت کرنے اور رخ کرنے سے منع فرمایاہے۔  چنانچہ مشکاۃ  شریف میں ہے :

’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:  جب تم بیت الخلا جاؤ تو  قبلہ کی طرف  نہ منہ کرو اور نہ پشت، بلکہ مشرق اور مغرب کی طرف منہ اور پشت رکھو‘‘۔مطلقا قبلہ کی طرف پیٹھ کرنے کی ممانعت نہیں ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Oct 30, 2023 by Darul Ifta
...