Remember
Register
Darul-Ifta
Darul Uloom Waqf Deoband INDIA
Home
Fatwa Related Articles
Read Fatawa
Ask a Question
Contact Us
User Mohammed
Recent activity
All questions
All answers
Subjects
Islamic Creed (Aqaaid)
Innovations
The Holy Qur’an & Interpretation
Hadith & Sunnah
Ijmaa & Qiyas
Taqleed and Four Fiqhi Schools
Fiqh
Taharah (Purity) Ablution &Bath
Prayer / Friday & Eidain prayers
Fasting & Ramazan
Itikaf (Seclusion in Masjid)
Zakat / Charity / Aid
Hajj & Umrah
Travel
Slaughtering / Qurbani & Aqeeqah
Marriage (Nikah)
Divorce & Separation
Business & employment
Usury / Insurance
Adornment & Hijab
Family Matters
Death / Inheritance & Will
Masajid & Madaris
Manners & Behaviours
Games and Entertainment
Eating & Drinking
Politics
Miscellaneous
موضوعات
اسلامی عقائد
بدعات و منکرات
قرآن کریم اور تفسیر
حدیث و سنت
اجماع و قیاس
مذاہب اربعہ اور تقلید
فقہ
طہارت / وضو و غسل
نماز / جمعہ و عیدین
روزہ و رمضان
اعتکاف
زکوۃ / صدقہ و فطرہ
حج و عمرہ
احکام سفر
ذبیحہ / قربانی و عقیقہ
نکاح و شادی
طلاق و تفریق
تجارت و ملازمت
ربوٰ وسود/انشورنس
زیب و زینت و حجاب
عائلی مسائل
احکام میت / وراثت و وصیت
مساجد و مدارس
آداب و اخلاق
کھیل کود اور تفریح
خوردونوش
سیاست
متفرقات
Questions by Mohammed
»
ہملوگ دو بیٹیوں اور چہار بیٹون کیساتھ مدینہ شریف میں ہیں اور میری ملازمت ہے. بچے بفضل تعالی حافظ ہیں اور علم دین مدینہ پاک میں حاصل کئے. ہمارا مقصد مدینہ پاک میں فضائل کی وجہ سے قیام کرنا ہے . کاروبار کی کوشش کئے لیکن قوانیں کی سختی کی وجہ سے کامیاب نہیں ہیں. رہائش کےخرچہ بس کے باہر ہیں اور مقروض بھی ہوگئے. بچے سب گھر کے ہوکر رہ گئے اور کافی تناؤ میں ہیں، کہتے ہیں کہ ہندوستان واپس چلے جائنگے وہاں یر رہائش کی فیس نہیں ہے اور کچھ کاروبار بھی کر سکتے ہیں اور مساجید مدارس میں پڑھا بھی سکتے، یہاں عرب میں غیر عربوں کو اجازت نہیں ہے. ہم روکے رکھے ہیں کہ مدینہ پاک کی تکلیفوں سے بھاگنے پر وعید ہے، جمے رہو انشاء الله کوئ راستہ نکل آئیگا. آپ فرمائیں کے کیا ہمارا مدینہ پاک میں ان حالات میں جمنے کی کوشش ممدوح ہے کے مذموم، کیا ہم ان حالات میں مدینہ پاک کو چھوڑ دیں تو وعید میں شامل ہیں جزاکم الله
asked
Sep 5, 2020
in
عائلی مسائل
»
السلام علیکم و رحمة الله وبركاته محترم، زکواة کے مال کے استعمال سے متعلق سوال کا جواب مرحمت فرماکر عند الله مأجور ہوں انشاء الله. میرے ہاں یتیم لڑکیاں اور دوسرے غرباء رہا کرتے ہیں. میں اپنی سالانہ زکواة کو اٹھا کر رکھتی ہوں اور وقت کے ساتھ ساتھ ان بچیوں اور بچوں پر خرچ کرتی ہوں. اسی طرح شادی کے وقت بھی ان پر اسی زکواة کے مال سے خرچ کرتی ہوں. لیکن انکو معلوم نہیں ہوتا کے یہ زکواة کا مال ہے اور نہ ہی میں انکو اس خرچہ کے مال کا مالک بناتی ہوں. کیا میرا یہ طریقہ کار زکواة کی ادآئیگی میں رکاوٹ ہے. جبکہ میں مال کا مالک جن پر زکواة خرچ ہورہی ہے اسکو نہیں بناتی.
asked
Aug 22, 2020
in
زکوۃ / صدقہ و فطرہ
»
السلام علیکم و رحمة الله وبركاته، 1. دین دار مسلمانوں کے گھروں میں جو اٹیچڈ بیت الخلاء ہوتے ہیں کیا وہاں لازما شیاطین بسیرا کرتے ہیں, جبکہ گھر میں آتے جاتے دعا کا اہتمام ہوتا ہو؟ 2. گھر میں داخل ہوتے وقت دعا پڑھنے پر ہمیشہ ساتھ رہنے والا شیطان بھی باہر رک جاتا ہے 3. بیت الخلاء میں کپڑے ٹانگے رکھنےسے کیا شیاطین ان کپڑون پر اور وہاں پڑھے خواتین کے بالوں پر جادو کرتے ہیں؟ 4. گھر میں میاں بیوی دونوں دین دار ہیں. بچے بھی حافظ قرآن ہیں. پابندی سے فضائل اعمال کی تعلیم بھی ہوتی ہے اور قرآن پاک کی تلاوت بھی. لیکن میاں بیوی میں نااتفاقی رہتی ہے اور ایک دوسرے کی صورت دیکھنا گوارا نہیں ہوتا. بات بات میں نااتفاقی اور جھگڑا ہوتا. یہ حال تقریبا بیس سال سے ہے. منزل اور سورة بقرہ کی تلاوت کے اہتمام کے باوجود یہ حال ہے. کیا اسکو یقینی جادو یا جنات کا عمل یا نظر بد سمجھا جائے
asked
Aug 16, 2020
in
طہارت / وضو و غسل
»
السلام علیکم و رحمة الله وبركاته محترم مفتی صاحب، جادو یا نظر بد کے شک میں ہم خود سے معوذتین کی تلاوت اور دعاؤں سے علاج کی کوشش کرتے ہیں اور ساتھ میں کچھ ایسے لوگوں کے پاس بھی علاج کیلئے جاتے ہیں جو دیوبند مدرسہ کے یا اسی طرح کے صحیح مسلک والے مدرسہ کے فارغ ہوتے ہیں. لیکن وہ حضرا0ت مریض کا نام اور والدہ کا نام پوچھتے ہیں. دیار عرب کے علماء اسطرح کے لوگوں کو ساحر کہتے ہیں اور ان سے علاج کرانے کو حرام کہتے ہیں. بعض دفعہ یہ مذکورہ بالا عامل حضرات کسی کاغظ کو جلانے کہتے ہیں یا کسی کالی مرغی کو کاٹ کر قبرستان میں دفن کرنے کہتے. کیا ایسوں سے علاج جائز ہے اور اگر جائز نہیں تو پھر اسکا کفارہ کیا ہے کیونکہ ہم ماضی میں ایسے حضرات کے پاس کبھی کبھی علاج کیلئے گئے ہیں. جب ان حضرات سے کہا جاتا ہے کے یہ جائز نہیں تو وہ کہتے ہیں کے ہم قران شریف سے علاج کررہے ہیں. جزاک الله
asked
Aug 2, 2020
in
بدعات و منکرات
»
السلام علیکم و رحمة الله وبركاته محترم مفتی صاحب، حضرت حنظلہ رضی الله عنه کو نفاق کا خدشہ ہوا تھا اپنی ایمانی کیفیت کے فرق کیوجہ سے جب وہ رسول الله صلی ألله علیہ و سلم کی مجلس میں جو کیفیت ہوتی اسمیں کمی پاتے اپنے گھر کے کام کاج میں لگ جانے پر.. اسپر نبی پاک صلی الله علیہ و سلم نے انکو تسلی دی کے اگر وہ کیفیت جو مجلس رسول صلی الله علیہ و سلم میں ہوتی ہے وہ ہمیشہ رہے تو فرشتہ انسانوں سے مصافحہ کرنے لگیں راستوں اور بستروں پر.. اس پس منظر میں کیا یہ سمجھا جاسکتا ہیکہ انسان اچھے اعمال کرتے کرتے اس قابل بن سکتا کے فرشتہ اس سے مصافحہ کرنے لگیں. کیا کسی کے ساتھ ایسا ہونا ممکن ہے،، اگرچہ کہ صحابہ اکرام رضوان الله سے ایسا نہ ہوا ہو.. جزاکم الله
asked
Jul 29, 2020
in
اسلامی عقائد
»
السلام علیکم و رحمة الله وبركاته محترم مفتی صاحب میرے دوست احباب میں بعض حضرات جو دیوبند اور اکابرین دیوبند کے تابع ہوتے ہیں، وہ تزکیہ کی مجلس بھی قائم کرتے ہیں اور انکو کسی سے خلافت بھی ملی ہوئ ہے. ان شیخ سے منسلک ایک دوست نے کہا کے الله کے پاس اعمال جانے کی ترتیب یہ ہیکہ پہلے شیخ کو جاتے ہیں، پھر پیران پیر کو، پھر اہلبیت کو، پھر صحابہ کو پھر نبی صلی الله علیہ و سلم کو پھر کعبہ شریف کو پھر فرشتہ کے ذریعہ الله پاک کو. پھر کہا کے الله کی مدد بھی اسی ترتیب سے واپس اتی ہے. اسطرح کی باتوں سے طبیعت کو وحشت ہورہی ہے حالانکہ وہ حضرات حضرت مہاجر مک اور حضرت اشرف علی تھانوی رحیمھما الله کے بار بار ملفوفظات بھی کہتے جاتے اور پانچ وقتہ نمازی بھی ہیں.کیا انکا ایسا کہنا درست ہے اور کیا ایسی مجالس میں شرکت کی جاسکتی ہے یا اجتناب کرنا چاہئے. جزاک الله خیرا
asked
Jul 15, 2020
in
بدعات و منکرات
»
السلام علیکم و رحمة الله وبركاته . محترم مفتی صاحب، کتابوں میں پڑھا کہ مریضوں کا علاج صدقہ سے کرو. اس پس منظر میں عرض کرنا یہ ہیکہ بعض امراض ایسے ہوجاتے ہیں جنمیں آدمی دواخانوں کے حوالہ ہوجاتا ہے اور لاکھوں کا خرچہ کرنا پڑھتا ہے جو کہ اکثر قرض کا سبب بن جاتا .. اگر کوئ آدمی ایسے حالات کا شکار ہوجائے تو وہ اگر یہ ترتیب بنائے کہ اگر پچاس ہزار دواخانہ پر خرچ کرے تو وہیں اور مزید پچاس ہزار صدقہ کردے، اس حسن ظن کیساتھ کہ دوائ پر تو مجبورا قرض سے خرچ کرنا ہی پڑھ رہا ہے تو کیوں نہ صدقہ بھی اتنا ہی دیتا جاؤں تاکے الله پاک اس صدقہ کی برکت سے شفاء دے دے، تو کیا ایسا کرنا جائز ہوگا. واضح رہے کہ اس قرض کے لینے میں اسکی واپسی کا مضبوط ارادہ بھی ہے.. جزاکم الله
asked
Jul 15, 2020
in
اسلامی عقائد
»
السلام علیکم و رحمة الله وبركاته حصن حصیں میں حسب ذیل دعا پڑھنے پر جہنم سے نجات کی بشارت ہے. اگر پڑھنے والے پڑھتے ہوئے سونچے کے اس دعا سے اسکو ملک الموت اور منکر نکیر کی آمد پر یہ فائدہ ہوگا کہ وہ پہلے سے ہی گواہ ہیں میرے ایمان کے اور یہ کے مالک و رضوان داروغہ جہنم و جنت کو بھی معلوم ہے کے میں کلمہ کی شہادت دیا کرتا تھا اور قبر کے کیڑے مکوڑے بھی گواہ ہیں کے میں کلمہ کی شہادت دیتا تھا اور اسکی وجہ سے میرے ساتھ بھلائ ہوگی، تو کیا ایسا سونچنا اپنی جانب سے من مانی تشریح کہلائیگی یا نہیں. جزاکم الله خیرا اللَّهُمَّ إِنِّي أَصْبَحْتُ أُشْهِدُكَ وَأُشْهِدُ حَمَلَةَ عَرْشِكَ وَمَلَائِكَتَكَ، وَجَمِيعَ خَلْقِكَ أَنَّكَ أَنْتَ اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُكَ وَرَسُولُكَ
asked
Jul 11, 2020
in
اسلامی عقائد
Page:
« prev
1
2
3
...