Remember
Register
Darul-Ifta
Darul Uloom Waqf Deoband INDIA
Home
Fatwa Related Articles
Read Fatawa
Ask a Question
Contact Us
User محمد راجا
Recent activity
All questions
All answers
Subjects
Islamic Creed (Aqaaid)
Innovations
The Holy Qur’an & Interpretation
Hadith & Sunnah
Ijmaa & Qiyas
Taqleed and Four Fiqhi Schools
Fiqh
Taharah (Purity) Ablution &Bath
Prayer / Friday & Eidain prayers
Fasting & Ramazan
Itikaf (Seclusion in Masjid)
Zakat / Charity / Aid
Hajj & Umrah
Travel
Slaughtering / Qurbani & Aqeeqah
Marriage (Nikah)
Divorce & Separation
Business & employment
Usury / Insurance
Adornment & Hijab
Family Matters
Death / Inheritance & Will
Masajid & Madaris
Manners & Behaviours
Games and Entertainment
Eating & Drinking
Politics
Miscellaneous
موضوعات
اسلامی عقائد
بدعات و منکرات
قرآن کریم اور تفسیر
حدیث و سنت
اجماع و قیاس
مذاہب اربعہ اور تقلید
فقہ
طہارت / وضو و غسل
نماز / جمعہ و عیدین
روزہ و رمضان
اعتکاف
زکوۃ / صدقہ و فطرہ
حج و عمرہ
احکام سفر
ذبیحہ / قربانی و عقیقہ
نکاح و شادی
طلاق و تفریق
تجارت و ملازمت
ربوٰ وسود/انشورنس
زیب و زینت و حجاب
عائلی مسائل
احکام میت / وراثت و وصیت
مساجد و مدارس
آداب و اخلاق
کھیل کود اور تفریح
خوردونوش
سیاست
متفرقات
Questions by محمد راجا
»
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ حنفی فتاوی میں صدقۃ الفطر کو جلدی ادا کرنے کے سلسلے میں دونوں اقوال دیکھے ہیں، ایک قول یہ ہے کہ مقدم صرف اس وقت ادا کر سکتے ہیں جب کہ رمضان شروع ہو چکا ہو اور دوسرا قول یہ ہے کہ تقدیم کی کوئی حد نہیں ہے، رمضان سے پہلے بھی ادا کر سکتے ہیں۔ ان میں سے کونسا قول مفتی بہ ہے؟
asked
Feb 6
in
زکوۃ / صدقہ و فطرہ
»
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔ ایک فتوی میں میں نے shellac کے بارے میں یہ پڑھا ہے کہ اس کو شہد پر قیاس کر لیا گیا ہے اور اس کے جواز کے لئے عدم استقذار شرط ہے، یعنی گھن محسوس نہیں ہونا چاہئے۔ اس سلسلے میں مجھے یہ پوچھنا تھا کہ کیا نفس lac کے بارے میں سوچ کر فیصلہ کرنا ہے جیسا کہ انسان خالص شہد کو کھا سکتا ہے اور اسے دیکھ کر گھن محسوس نہیں ہوتا ہے یا اس خوراک کو دیکھنا ہے جو ہمارے سامنے ہے جس میں shellac ہے، اس لئے کہ ہو سکتا ہے اول الذکر سے گھن محسوس ہو لیکن آخر الذکر سے گھن محسوس نہ ہو۔
asked
Dec 13, 2023
in
اسلامی عقائد
»
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ میں نے سنا ہے کہ نماز شروع کرتے وقت سامنے دیکھنا چاہئے گویا کہ کعبہ شریف کو دیکھ رہے ہیں پھر اس کے بعد سجدے کی جگہ کو دیکھنا چاہئے۔ یہ حنفی فقہ کے اعتبار سے کتنا درست ہے؟
asked
Nov 20, 2023
in
نماز / جمعہ و عیدین
»
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ اگر نا بالغ بچہ کا انتقال ہو جائے تو تدفین کے بعد دعا کرنا مسنون یا مستحب ہے؟ اس کے لئے تو دعا مغرفت کی ضرورت ہے ہی نہیں؟
asked
Sep 17, 2023
in
متفرقات
»
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ ہمارے یہاں طلبہ کا نظام ہے جس میں انہیں مسجد کے پیچھے والے حصہ میں جا کر قرآن پڑھنا ہوتا ہے یا نوافل پڑھنا ہوتا ہے تو وہ صف اول کے شوق میں کھانے قربان کر کے جلدی آتے ہیں لیکن اس نظام کی وجہ سے ان کو اٹھنا پڑتا ہے تو ان کو پہلے سے معلوم ہے کہ نمازتک نہیں بیٹھ سکیں گے اور کسی چیز کو رکھ کر جگہ محفوظ کرنے کی نیت ہی سے آتے ہیں اس لئے کہ ان کو معلوم ہے کہ نظام کی مجبوری ہے تو کیا ان کے لئے ایسا کرنا جائز؟ اور اسی طرح بعض طلبہ آ کر ایک دو منٹ بیٹھ جاتے ہیں پھر جگہ محفوظ کر کے مسجد کے پیچھے والے حصہ میں کسی کو قرآن سناتے ہیں یا کچھ درسی کتابیں پڑھتے ہیں کیا یہ جائز ہے؟
asked
Sep 17, 2023
in
مساجد و مدارس
»
آجکل دیوبندی مساجد ایسے خطباء اور علماء کو بیان کے لئے بلاتے ہیں جو علی الاعلان گناہ میں مبتلا ہوتے ہیں، ان سے پوچھا جاتا ہے کہ آپ کس مذھب کے تابع ہیں یا کس مسلک سے ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ میں مسلمان ہوں، جو علماء نو جوان لڑکیوں کے ساتھ تصویر لیتے ہیں اور مخلوط مجمع میں بیان کرتے ہیں۔ اسی طرح ایسے علماء کو بلاتے ہیں جو سلفی ہیں، اسی طرح ایسے عرب علماء کو بلاتے ہیں جن کی داڑھی بھی نہیں ہے اور ہمارے اکابر کے بارے میں یہ کہتے ہیں کہ دھاڑی کے سلسلے میں اور شرعی لباس کے سلسلے میں بہت متشدد ہیں اور ہمارے اکابر کے بارے میں یہ کہتے ہیں کہ ان کے یہاں دینداری کا مدار ہی داڑھی اور لباس ہے باقی کسی چیز کا اعتبار نہیں۔ایسے حضرات کو دیوبندی مساجد میں بلانا کیسا ہے؟ اس سلسلے میں رہنمائی کی ضرورت ہے تا کہ عوام کا دین ضائع نہ ہو جائے
asked
Sep 7, 2023
in
اسلامی عقائد
»
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ میں ایک مسجد کا متولی ہوں اور یہاں طلبہ بھی پڑھتے ہیں، عوام اور طلبہ دونوں اپنے ذاتی سامان یہاں coat area میں رکھ دیتے ہیں اور وہاں رہنے دیتے ہیں جس کی وجہ سے گندہ لگتا ہے اور بے نظمی ہوتی ہے۔ میرا ارادہ یہ ہے کہ روزانہ بعد از عشاء میں سامان سب اٹھا لوں اور پھر ایک مدت تک رکھوں اور اگر کوئی مانگنے کے لئے نہ آئے تو صدقہ کر دوں تا کہ مسجد صاف رہے اور بے نظمی نہ ہو۔ میرا سوال یہ ہے کہ یہ کیا یہ سامان لقطہ کے حکم میں ہوگا؟ اگر لقطہ کے حکم میں ہے تو اس کے تفصیلات بتائیں اور اگر لقطہ نہیں ہے تو یہ بتائیں کہ کیا ہے اور اس کے احکام کیا ہے، کیا میں مسجد کو صاف رکھنے کے لئے ایسا کر سکتا ہوں یا پہلے اعلان وغیرہ کرنا پڑے گا۔ تفصیل سے بتائیں کہ مجھے شرعا اس معاملہ کو کیسا نمٹانا چاہئے۔ جزاکم اللہ
asked
Sep 6, 2023
in
مساجد و مدارس
»
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ بعض حضرات کا کہنا یہ ہے کہ paracetamol حرام ہے اس لئے کہ magnesium stearate ہے۔ اور بعضوں کا کہنا یہ ہے کہ اس میں تبدیل ماھیت ہو جاتی ہے اور اسی طرح عموم بلوی بھی ہے اس لئے کہ بہت ساری دواؤں میں یہ عنصر ہے تو اس کے بارے میں آپ کا کیا فتوی ہے؟
asked
Aug 31, 2023
in
خوردونوش
»
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و براکتہ۔ تصویر کے سلسلے میں حضرت مفتی تقی صاحب کے فتوی کے باوجود بندہ احتیاط پر عمل کرتا ہے، تو ایسے آدمی کے لئے جو تصویر میں احتیاط کرے اس کے لئے لایو ویڈیو کال کرنا کیسا ہے؟ کیا یہ بھی تصویر کے حکم میں آجاتا ہے؟ اس میں چونکہ تصویر کا مستقل مستقر نہیں ہے اس لئے مجھے تصویر جیسا نہیں لگ رہا ہے لیکن بعضوں کا کہنا یہ ہے کہ یہ بھی نا جائز ہے۔ میں ایک طالب علم بھی ہو تو اگر اس پر مفصل جواب ملے تو آپ کا احسان ہو گا۔ جزاکم اللہ
asked
Aug 31, 2023
in
متفرقات
»
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ذی روح کی تصویر میں حیات اور عدم حیات کا حد فاصل کیا ہے؟ کیا انسان کی تصویر کھینچ کر اس کے ناک اور آنکھ مٹانا اسے غیر ذی روح بنانے کے لئے کافی ہے؟ ایک کتاب کو مثال کے طور پر پیش کرتا ہوں تا کہ سمجھنا آسان ہو، اردو سکھانے کی غرض سے بچوں کے لئے ایک کتاب ہے جس کا نام آسان دینیات ہے، اس میں انہوں نے یہی کیا ہے تو اس مین آپ دیکھ سکتے ہیں، کیا اس طرح کرنا ٹھیک ہے؟ فقھاء عامۃ لکھتے ہیں کہ مجسموں میں پورے سر کو کاٹنا ہوتا ہے ورنہ نا جائز ہوگا تو کیا تصویر کا یہی حکم ہے؟
asked
Aug 27, 2023
in
متفرقات
»
السلام علیکم و رحمۃ اللہ برکاتہ مستحق زکات کو کس طرح تلاش کرنا چاہئے؟ اور اگر کسی کے بارے میں یہ غالب گمان ہو کہ مستحق زکات ہے اور پھر زکات کی رقم دینے کے بعد یہ پتا چلے کہ وہ مستحق نہیں تھا تو کیا زکات واپس ادا کرنا پڑے گا؟ اور اگر کوئی کرایہ کے مکان میں رہتا ہے یا اپنے خود کے گھر میں رہتا ہے تو کیا اس مہینے کے اخراجات کو قرض سمجھا جائے گا یعنی اخراجات کے بقدر کیا اس کے پیسے سے منہا کیا جائے گا یا اسے بھی شمار کیا جائے گا جب اس کا حساب لگائے جائے کہ کیا وہ صاحب نصاب ہے یا نہیں؟
asked
Aug 18, 2023
in
زکوۃ / صدقہ و فطرہ
»
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ مقیم بننے کے لئے کیا ۱۵ دن تک رہنے کی پکی نیت ضروری ہے یا گمان بھی کافی ہے؟ مثلا اگر میں کہیں سفر کر لوں یا کہیں پڑھ رہا ہو اور ۱۴ دن کے بعد ایک تقریب میں جانے کا احتمال ہو، یعنی پکی نیت نہیں ہے اس لئے کہ ہو سکتا ہے کوئی لے جانے والا نہ ملے اس لئے کہ میرے پاس گاڑی نہیں ہے، اور جانے سے پہلے مہتمم صاحب کی اجازت بھی چاہئے، وہ عامۃ اجازت دیتے ہیں لیکن کبھی کبھار منع بھی کرتے ہیں اور اجازت سفر سے ایک دو دن پہلے مانگتے ہیں تو اس وقت پتا چلتا ہے کہ سفر ممکن ہوگا یا نہیں۔ کیا مجھے اس صورت میں اتمام کرنا چاہئے یا قصر؟ سوال کا خلاصہ یہ ہے کہ اپامت کے لئے پکی نیت ضروری کہ سفر کا احتمال بھی اس کے لئے باطل ہو یا کیا اگر سفر میں جانے کا صرف امکان ہو تب بھی اقامت کی نیت ٹھیک ہے یا نہیں؟
asked
Aug 18, 2023
in
احکام سفر
»
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔ کیا منبر سے بیان کے بعد کسی دینی کتاب یا دینی مہنامہ کی طرف مسجد کے mic سے لوگوں کو متوجہ کرنا کیسا ہے؟ اس میں قیمت وغیرہ کا ذکر نہیں کیا جاتا ہے البتہ ایسا کہا جاتا ہے کہ شرعی مسجد کے باہر ایک stall ہے اگر کسی کو مزید تفصیل چاہئے تو وہاں جا کر معلوم کرے۔ اس طرح کا اعلان کیسا ہے؟ میری نیت تو لوگوں کی خیر خواہی ہے، اس میں مالی profit یا تو بالکل نہیں ہے یا کالمعدوم ہے لیکن مجھے یہ شبہ ہوا کہ کہیں مسجد کے ادب کے خلاف نہ ہو یا بیع فی المسجد کا مشابہ نہ ہو؟
asked
Aug 15, 2023
in
مساجد و مدارس
»
بسم اللہ الرحمن الرحیم السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ آجکل عورتیں زیادہ آزاد ہو رہی ہیں اور ان کی چاہت یہ ہے کہ جنازہ کے اوقات کے علاوہ قبرستان پر جائیں، ان کا کہنا یہ ہے کہ جب جنازہ ہی نہیں ہے تو ہم شور اور جزع فزع کیوں کریں گے؟ کیا اس میں اور مفاسد نہیں ہیں؟ مثلا غیر محرم کے ساتھ اختلاط وغیرہ؟ قبرستان جانے میں ان کے لئے فائدہ تو ہوگا لیکن کیا دفع مضرت جلب منفعت سے اولی نہیں ہے؟ مفتیان کرام کا اس سلسلے میں کیا فتوی ہے؟ عورت جنازہ کے علاوہ کے اوقات میں قبرستان جا سکتی ہے یا زمانے کا پرفتن ہونے کی وجہ سے عورتوں کے لئے قبرستان جانا ممنوع ہے؟
asked
Jan 13, 2023
in
بدعات و منکرات
»
بسم اللہ الرحمن الرحیم السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ ہمارے ملک برطانیہ میں بہت ساری جگہوں پر اب جنازہ کی نماز مسجد کے اندر ادا کی جا رہی ہے، اور اس کے لئے ان کے پاس بظاہر کوئی شرعی عذر یا مجبوری نہیں ہے۔ اس سلسلے میں ایک طالب علمانہ سوال ہے کہ جب نماز جنازہ کا مقصد مرحوم کی مغفرت کے لئے سفارش کرنا ہے تو کیا بلا کسی مجبوری کے مسجد کے اندر نماز جنازہ پڑھ کر کراہیت والے کام کا ارتکاب کرنا مناسب ہے؟ ایک طرف تو ہم اللہ تعالی سے سفارش کر رہے ہیں کے آپ میت کی مغفرت کیجئے لیکن سفارش کرتے ہوئے ایسے کام کر رہے ہیں جو اللہ تعالی کو نا پسند ہو؟ کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس سلسلے میں، نماز جنازہ کو بلا مجبوری مسجد میں ادا کریں تو اس کا کیا حکم ہوگا؟
asked
Jan 12, 2023
in
نماز / جمعہ و عیدین
»
السلام علیکم و رحمة الله و بركاته. امید ہے کہ مفتی صاحب خیر و عافیت سے ہوں گے۔ ایک سوال پوچھنا تھا پردہ کے سلسلے میں۔ مفتی شفیع صاحب رحمہ اللہ علیہ لکھتے ہیں کہ اصل پردہ گھر کی چار دیواری ہے اور عورت کو بلا ضرورت گھر سے نہیں نکلنا چاہئے۔ اسی طرح میں فتاوی محمودیہ میں اسی بنیاد پر عورتوں کو حاجیوں کو روانہ کرنے کے لئے منع کیا گیا ہے۔ اب میرا سوال یہ ہے کہ شریعت کی نظر میں ضرورت کس امر کو کہا جائے گا؟ کیا اپنے دوست کے گھر جانا ضرورت ہے؟ اگر ہے، تو روزانہ جانا ضرورت ہے؟ جب گھر میں شوہر ہو تو کیا بچوں کو اسکول لے جانا ضرورت ہے؟ دکان میں جانا ضرورت ہے؟ کیا عالمیہ کلاس میں جانا شرعی ضرورت ہے؟ عورت کس مقصد سے گھر سے نکل سکتی ہے؟ کیا وجہ ہے کہ حاجی کو روانہ کرنے سے اسے روکا جاتا ہے لیکن دکانوں میں جانے کے سلسلے کوئی پابندی نہیں لگائی جا رہی ہے نہ کوئی اس کے بارے میں بات کرتا ہے؟
asked
Aug 24, 2022
in
زیب و زینت و حجاب
...