Remember
Register
Darul-Ifta
Darul Uloom Waqf Deoband INDIA
Home
Fatwa Related Articles
Read Fatawa
Ask a Question
Contact Us
User Ahsan Qasmi
Recent activity
All questions
All answers
Subjects
Islamic Creed (Aqaaid)
Innovations
The Holy Qur’an & Interpretation
Hadith & Sunnah
Ijmaa & Qiyas
Taqleed and Four Fiqhi Schools
Fiqh
Taharah (Purity) Ablution &Bath
Prayer / Friday & Eidain prayers
Fasting & Ramazan
Itikaf (Seclusion in Masjid)
Zakat / Charity / Aid
Hajj & Umrah
Travel
Slaughtering / Qurbani & Aqeeqah
Marriage (Nikah)
Divorce & Separation
Business & employment
Usury / Insurance
Adornment & Hijab
Family Matters
Death / Inheritance & Will
Masajid & Madaris
Manners & Behaviours
Games and Entertainment
Eating & Drinking
Politics
Miscellaneous
موضوعات
اسلامی عقائد
بدعات و منکرات
قرآن کریم اور تفسیر
حدیث و سنت
اجماع و قیاس
مذاہب اربعہ اور تقلید
فقہ
طہارت / وضو و غسل
نماز / جمعہ و عیدین
روزہ و رمضان
اعتکاف
زکوۃ / صدقہ و فطرہ
حج و عمرہ
احکام سفر
ذبیحہ / قربانی و عقیقہ
نکاح و شادی
طلاق و تفریق
تجارت و ملازمت
ربوٰ وسود/انشورنس
زیب و زینت و حجاب
عائلی مسائل
احکام میت / وراثت و وصیت
مساجد و مدارس
آداب و اخلاق
کھیل کود اور تفریح
خوردونوش
سیاست
متفرقات
Questions by Ahsan Qasmi
»
ایک قبرستان کا مین دروازہ پہلے سڑک پر آرہا تھا جب انہون نے چاردیواری اور گیٹ لگوایا تو گیٹ سڑک سے ببیس تیس گز پیچھے لے گئے گویا ایک گلی سی بن گئی اب ایک مسجد کا بھی مین دروازہ اسی گلی میں کھلا ہوا ہے، اس مسجد کے بالکل سامنے ایک پلاٹ عرفان کا ہے جسکا دروازہ بھی اسی گل کی طرف کھلتا ہے باقی چاروں طرف سے یہ پلاٹ بند ہے اب جب عرفان نے اپنا گھر بنانا شروع کیا تو ان قبرستان والوں نے زبردست اعتراض کیا کہ ہم تیرے گھر کا دروازہ اس گلی میں نہیں کھلنے دیں گےیہ ہماری زمین ہے سب لوگ سمجھارہے ہیں کہ جب مسجد میں نماز پڑھنے پورے محلے والے آرہے ہیں ہیں اور یہ عرفان بھی آرہا ہے تو اگر یہ بھی اس راستے کو اپنے گھر آئےگا تو اس میں کسی کا کیا نقصان ہے. توکیا اب عرفان اپنے پلاٹ کا دروازہ اس راستے پر کھول سکتا ہے یا نہیں جبکہ پلاٹ میں یہی دروازہ ہے.. اور کیا ان لوگوں کا دروازہ بنانے کو منع کرنا درست ہے؟
asked
Jun 30, 2021
in
متفرقات
»
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ایک شخص زیدجو کہ ایک مسجد میں امام تھے ان کا ارادہ سعودی میں کام کرنے کا تھا تو جب وہ مسجد سے جانے لگے تو اپنے ایک عزیز" عارف "کو اس مسجد میں امامت میں لگوا دیا اور یہ کہا کہ میں سعودی جارہا ہوں اگر میرا وہاں جی لگ گیا تو میں وہاں رہوں گا ورنہ آجاؤں گا اب وہ پانچ سال بعد آئے ہیں اور اب وہ کہتے ہیں کہ ماجد چھوڑو جیسا کہ وعدہ ہوا تھا حالانکہ وقت کی کوئی تعیین نہیں ہوئی تھی تو اب امامت کا حقدار کون ہے؟؟ زید یا عارف؟ اور کچھ محلے والوں کا کہنا ہے کہ عارف کی امامت درست نہیں ہے کیونکہ یہ زبردستی دوسرے کی جگہ امامت کر رہے ہیں، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں
asked
Jun 30, 2021
in
نماز / جمعہ و عیدین
»
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ امام صاحب مغرب کی نماز پڑھا رہے تھے آخری قعدہ میں بھول سے کھڑے ہونے لگے ابھی بیٹھنے سے زیادہ قریب تھے کہ مقتدیوں نے لقمہ دیا تو بیٹھ گئے بیٹھ کر فوراً سجدہ سہو کیا یعنی لقمہ دیتے ہی بیٹھے اور سلام پھیر کر سجدہ سہو کیا اور پھر التحیات درود دعا پڑھ کر نماز مکمل کی. تو اس طرح نماز درست ہوگئی؟کیا سجدہ سہو واجب تھا اور کیا سجدہ سہو کرنے سے پہلے التحیات پڑھنا ضروری تھا یا امام نے صحیح کیا؟
asked
Jun 29, 2021
in
نماز / جمعہ و عیدین
»
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کیا صحابیہ بننے کے لئے بھی حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا دیدار کرنا ضروری ہے.. یا آپ کی خدمت میں آنا کافی ہے.. کیا شرط ہے صحابیہ کا شرف پانے کے لئے؟؟
asked
Jun 25, 2021
in
اسلامی عقائد
»
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ بعض لوگوں کا. مکمل کاروبار حرام کا ہوتا ہے اور دوسرا آدمی ان سے رشتہ جوڑ لیتا مگر بعد کو خبر ہوتی ہے کمائی حرام ہے تو وہ جو انہوں نے سامان دیا یا پیسے دئے وہ حلال ہو جائں گے یا حرام ہی رہیں گے یا آئندہ اگر کچھ دیں گے تو لینا درست ہے یا نہیں؟؟
asked
Jun 25, 2021
in
نکاح و شادی
»
ایک شخص نے حالت نشہ میں کہا دی طلاق دی طلاق کٹا قصہ. اسکی وجہ سے اسکی بیوی پر کتنی طلاق واقع ہوگئی
asked
Jun 25, 2021
in
طلاق و تفریق
»
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ فرض واجب سنت کی دوسری تیسری اور چوتھی رکعت میں فاتحہ سے پہلے التحیات پڑھ لے تو سجدہ سہو واجب نہیں ہوتا اسکی کیا وجہ ہے؟؟ اور یہ حکم قصدا پڑھنے میں بھی مانا جائے گا؟؟ ( 2...) اگر امام نے سجدہ سہو کے لئے سلام پھیرا اور امام کے ساتھ مسبوق نے بھی پھیر دیا تو مسبوق پر سجدہ سہو واجب ہوتا ہے.. حالانکہ وہ تو ابھی امام کے ساتھ ہے نماز کہاں مکمل ہوئی ہے یعنی وہ قاطع صلات سلام نہیں پھیر رہاہے بلکہ ابھی نماز میں ہی ہے تو ایسا کیوں ہے اس کے لئے؟؟
asked
Jun 23, 2021
in
نماز / جمعہ و عیدین
»
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ عصر کی نماز بعد کوئی بھی نماز جب قضاء پڑھنا درست ہے. تو کیا اس قضاء نماز کے ساتھ اسکی سنت بھی پڑھ سکتے ہیں جیسے کہ ظہر کی نماز عصر کے بعد قضا کرتا ہے تو ظہر کی قبلیہ بعدیہ سنت بھی پڑھ سکتا ہے؟ رہنمائی فرمائیں 2.جیسے کہ بعض لوگ نفل نماز پڑھتے ہوئے سجدے میں جاکر رورو کر دعا مانگتے ہیں تو کیا اس طرح فرض اور سنت میں بھی درست ہے یا نہیں؟؟
asked
Jun 23, 2021
in
نماز / جمعہ و عیدین
»
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ اگر نمازکی پہلی رکعت. میں ثنا تعوذ اور تسمیہ کے بعد مگر سورہ فاتحہ سے پہلے التحیات پڑھ لی تو کیا سجدہ سہو واجب پوگا یا نہیں؟ یہ جز کہیں نظر نہیں آتا. بلکہ یہ تو لکھا ہے کہ "لوتشہد فی قیامہ قبل قراءۃ الفاتحۃ.لاسہوعلیہ(ھندیہ مگر یہ تفصیل نہیں ملی کہ یہ ثنا تعوذ تسمیہ پڑھنے سےپہلے کا حکم ہا یا انکو پڑھنے کے بعد بھی یہی حکم ہوگا.. اسکی وضاحت فرمادیں..
asked
Jun 22, 2021
in
نماز / جمعہ و عیدین
»
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسلہ ذیل کے بارے میں۔ بعد سلام عرض یہ ہے کہ محمد سلمان نے اپنی بیوی کو لڑائی میں تین مرتبہ طلاق طلاق طلاق کہا ہے جبکہ سلمان کا کہنا ہے کہ اس کی نیت طلاق دینے کی نہیں تھی نیز اس کی بیوی پانچ ماہ کی حاملہ ہے اس کی بیوی کو طلاق ہوئی یا نہیں ہوئی اگر ہویی ہے تو پھر دوبارہ نکاح میں لانے کا کیا طریقہ ہے جواب دے کر ممنون و مشکور ہوں . والسلام
asked
Jun 22, 2021
in
طلاق و تفریق
»
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ دس یا بارہ سال بچی کو باپ اپنے ساتھ اپنے کسی عزیز کی قبر پر فاتحہ خوانی کے لئے قبرستان لے جاسکتا ہے؟؟
asked
Jun 6, 2021
in
احکام میت / وراثت و وصیت
»
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ اگر شوہر اپنی بیوی کو لیکر نماز کی امامت کررہا ہے اور بیوی ایک قدم پیچھے کھڑی ہے کہ رکوع اور سجدے میں عورت کے اعضاء شوہر کے محاذی ہو جاتے ہیں تو کیا اس طرح نماز درست ہوگی یا فاسد ہو جائے گی؟
asked
Jun 6, 2021
in
نماز / جمعہ و عیدین
»
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ بچے کو نظر بد سے بچانے کے لئے ماتھے کے کسی سائڈ کالا نشان لگا دیتے ہیں اور اس تدبیر سے وہ بچہ. نظر بد سے محفوظ بھی رہتا ہے. تو از روئے شرع اس میں کوئی حرج تو نہیں ہے؟؟
asked
Jun 2, 2021
in
زیب و زینت و حجاب
»
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں مسئلہ یہ ھے کہ ہماری مسجد میں الحمد للہ بجلی میٹر لگا ہوا ھے وہ بجلی میٹر دو کلو واٹ کاھے اب ہم مسجد میں ایسی لگانا چاھتے ہیں جس کے لے قانونی طور پر چار کلو واٹ میٹر ضروری ھے تو معلوم یہ کرنا ھے کہ ہم اے سی دو کلو واٹ کے میٹر پر چلاسکتے ہیں جبکہ اس کا بل پورا اد کیا جائے گا؟
asked
May 28, 2021
in
مساجد و مدارس
»
ہمارے یہاں مساجد میں یہ رواج ہورہا ہے کہ رمضان کے مہینے میں مسجد کی اصل تراویح کے علاوہ مسجد کی چھت وغیرہ پر دس دن کا قرآن تراويح میں سنایا جاتا ہے اس کے بعد جب قرآن دس روز میں مکمل ہوجاتا ہے تو پھر وہی لوگ اسی جگہ الم تر سے تراویح کرتے ہیں اور مسجد کی جو اصل تراویح ہوتی ہے اس میں شریک نہیں ہوتے ہیں.. تو کیا یہ عمل درست ہے؟ مسجد کے اوپری حصے میں دوسرا قرآن سنانا اور مکمل ہونے کے بعد الم تر سے تراویح پڑھنا یہ عمل درست ہے یا نہیں؟؟ صحیح رہنمائی فرمائیں
asked
May 28, 2021
in
روزہ و رمضان
»
ایک صاحب مدرسے میں پڑھاتے ہیں اور وہ کسی بزرگ سے بیعت بھی ہو گئے ہیں اب انکا یہ حال ہے کہ وہ مدرسے کے اوقات میں بھی اپنے اوراد و وظائف میں مشغول رہتے ہیں مدرسے کی تعلیم شروع ہوجاتی ہے مگر وہ صاحب بے فکر ہوکر مصلے پر جمے رہتے ہیں تو کیا انکا یہ عمل درست ہے یا نہیں؟ کیا مدرسے کے اوقات کو اپنے وظائف میں خرچ کرنا از روئے شرع درست ہے؟
asked
Apr 2, 2021
in
تجارت و ملازمت
»
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کیا بچے کی طرف سے بچے کے دادا کے بھائی عقیقہ کرسکتے ہیں بچے کے والدیں کی رضامندی سے
asked
Mar 17, 2021
in
ذبیحہ / قربانی و عقیقہ
»
السلام علیکم ورحمۃ اللہ کمروں میں اکثر آیتیں لکھی ہوئی پینٹنگ وغیرہ لٹکی ہوتی ہیں یا قران کریم جزدان میں رکھا ہوتا ہے تو کیا ایسے کمرے میں میاں بیوی صحبت کر سکتے ہیں؟
asked
Mar 17, 2021
in
آداب و اخلاق
»
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ایک شخص (مرد) کی دونوں بھویں ملی ہوئی ہیں اور بہت گھنی بھی ہیں جو بھدی لگتی ہیں تو کیا اس کے لئے بھووں کے درمیاں فاصلہ کرانا درست ہے صرف دونوں کو جدا کراسکتا ہے یا نہیں.؟؟
asked
Mar 16, 2021
in
زیب و زینت و حجاب
»
السلام علیکم ورحمۃ اللہ بعض لوگ ریڑھی پر سامان بیچتے ہیں اور اپنے سامان کے پرچار کے ساتھ ساتھ نعت بھی بجاتے ہیں سڑکوں پر کچھ دیر سامان کا پرچار ہوتا اور پھر کچھ دیر نعت چلتی ہے تو اس طرح کرنا کیسا ہے
asked
Mar 11, 2021
in
متفرقات
Page:
« prev
1
2
3
4
5
6
next »
...