Remember
Register
Darul-Ifta
Darul Uloom Waqf Deoband INDIA
Home
Fatwa Related Articles
Read Fatawa
Ask a Question
Contact Us
User Mohammed
Recent activity
All questions
All answers
Subjects
Islamic Creed (Aqaaid)
Innovations
The Holy Qur’an & Interpretation
Hadith & Sunnah
Ijmaa & Qiyas
Taqleed and Four Fiqhi Schools
Fiqh
Taharah (Purity) Ablution &Bath
Prayer / Friday & Eidain prayers
Fasting & Ramazan
Itikaf (Seclusion in Masjid)
Zakat / Charity / Aid
Hajj & Umrah
Travel
Slaughtering / Qurbani & Aqeeqah
Marriage (Nikah)
Divorce & Separation
Business & employment
Usury / Insurance
Adornment & Hijab
Family Matters
Death / Inheritance & Will
Masajid & Madaris
Manners & Behaviours
Games and Entertainment
Eating & Drinking
Politics
Miscellaneous
موضوعات
اسلامی عقائد
بدعات و منکرات
قرآن کریم اور تفسیر
حدیث و سنت
اجماع و قیاس
مذاہب اربعہ اور تقلید
فقہ
طہارت / وضو و غسل
نماز / جمعہ و عیدین
روزہ و رمضان
اعتکاف
زکوۃ / صدقہ و فطرہ
حج و عمرہ
احکام سفر
ذبیحہ / قربانی و عقیقہ
نکاح و شادی
طلاق و تفریق
تجارت و ملازمت
ربوٰ وسود/انشورنس
زیب و زینت و حجاب
عائلی مسائل
احکام میت / وراثت و وصیت
مساجد و مدارس
آداب و اخلاق
کھیل کود اور تفریح
خوردونوش
سیاست
متفرقات
Questions by Mohammed
»
السلام علیکم و رحمة الله و بركاته ہم پانچ بہنیں اور دو بھائ ہیں. والد کا انتقال ہوچکا. والدہ بقید حیات ہیں. ہم بہنیں بڑی ہیں عمر میں اور دو بھائ چھوٹے ہیں ہم سے. سبکی شادی ہوچکی اور بہنیں اپنے شوہروں کے گھر ہیں. والدہ بھائ کے گھر رہتی ہیں اور گویا بھائ کے ہی زیر کنٹرول ہیں. ہم بہنوں کے بلانے پر بھی ہمارے گھر نہیں رہتیں، بس آکر میل ملاقات کرکے چلی جاتیں. خود بھائ بھی والدہ کو رہنے کیلئے جانے نہیں دیتا. اسطرح کا کنٹرول والدہ پر جائز ہے کیا؟. کیا یہ بہنوں کی حق تلفی میں شمار نہیں ہوگا، کے بیٹیاں بھی چاہتی ہیں کے والدہ انکے گھر رہے؟ کیا والدہ کا رویہ بہنوں کیساتھ شرعا درست ہے؟. مہربانی فرماکر ان استفسارات کا جواب مرحمت فرمائیں. جزاکم الله خیرا
asked
Mar 7, 2021
in
عائلی مسائل
»
السلام علیکم و رحمة الله و بركاته، کچھ پیسے مدرسہ میں دینے سے قبل یہ نیت تھی کے زکواة ہے لیکن جب پیسے وصول کرتے وقت مولانا نے پوچھا کے یہ عطیہ ہے یا زکواة، تو زکواة کہتے شرم آئ، تو میں نے کہہ دیا کے عطیہ ہے .. اسطرح کے معملات میں ہماری رہنمائ فرمائے. چونکہ زکواة کے بارے میں مشہور ہے کے لوگوں کے مالوں کا میل ہے اسلئے مدرسہ میں یہ کہتے شرم آئ کے یہ زکواة ہے کیونکہ قرآن و حدیث پڑھنے والوں کو مالوں کا میل کیسے دیا جائے..
asked
Feb 26, 2021
in
زکوۃ / صدقہ و فطرہ
»
السلام علیکم و رحمة الله و بركاته، ایک مدرسہ میں کچھ پیسے دیا، دیتے تب نیت کیا کے اے الله ان پیسوں کو میرے اپر اگر کچھ زکوة واجبہ باقی ہے تو انکو اس بقایا کی ادائگی میں قبول فرما، اگر مجھ پر باقی نہیں ہے تو پھر اہلیہ پر اگر بقایا ہے تو اسمیں قبول فرما..... اسی طرح کہتا گیا بیٹوں، بیٹیوں اور بھائ بہنوں اور امت کا نام لیکر... کیا اسطرح نیت درست ہے جب کوئ خیر خیرات کرتے ہیں تب. واضح رہے کے ہم. سال میں ایک متعین تاریخ کو سارا حساب کرکے َزکواة بھی ادا کرتے ہیں..
asked
Feb 26, 2021
in
زکوۃ / صدقہ و فطرہ
»
السلام علیکم و رحمة الله و بركاته، مدرسہ کے طلباء کو کھانا کھلانے کا ارادہ رہتا ہے. میں نے مدرسہ ک ناظم سے کہہ دیا کے میں مدرسہ کے طلبہ کی دعوت کرنے والا ہوں. اسطرح کہنے سے میری نیت یہ ہوتی ہے کے اسطرح کہہ دینے سے آگے یہ کام کرنا ضروری ہوجائگا کے کہہ چکے ہیں اب تو کرنا ہی کرنا ہے. اسطرح میں اس کام کو ٹالنے سے رک جاتا ہوں اور یہ کام ہوجاتا ہے. کیا اسطرح کرنا شرم کی وجہ سے کرنے میں شمار ہوگا، جبکہ نیت یہ ہوتی ہے کے اسطرح مقید کرلینے سے عمل کا کرنا یقینی ہوجاتا ہے.
asked
Feb 25, 2021
in
زکوۃ / صدقہ و فطرہ
»
السلام علیکم و رحمة الله و بركاته، میری اور بھائ کی کسی موضوع پر واٹ ساب پر لکھت میں بات ہورہی تھی. دوران بات چیت، مین نے لکھا کے "احادیث میں ہے کے انسان جو گمان کرتا الله وہی حالات بناتے، زبان کو خراب رکھ کے جو جو الفاظ بولتے وہ ہوتا بھی ویسے" ، تو بھائ نے جوابا لکھا کے " تم نام نیں لینا اللہ رسول کا میرے سامنے"، اسکے بعد پھر مزید لکھا کے " تماری زبان سے نکلا تو بھی میں نیں سنتا". حالات کی سنگینی کو دیکھکر میں مزید لکھنا چھوڑ دیا. مجھے گمان ہورہا ہے کے شائد بھائ نے کفریہ کلمات کہہ دئے. کیا توبہ اور تجدید نکاح ضروری ہے. اس سلسلہ میں رہنمائ فرمائیں اور کیا طریقہ کار ہو وہ بھی لکھیں. الله پاک آپ حضرات کو جزاء خیر عطاء فرمائے رہنمائ کیلئے
asked
Feb 22, 2021
in
اسلامی عقائد
»
السلام علیکم و رحمة الله و بركاته، میں حیدراباد دکن سے تعلق رکھتا ہوں اور عموما پچھلے 30 سال سے اس بات میں ترقی دیکھ رہی ہے کے بہت سارے دین دار مسلماںوں کے لڑکیوں کو عصری تعلیم کا شوق بڑھ رہا ہے اور والدیں انکی خواہش کا اہتمام بھی کررہے ہیں. اس پس منظر میں بہت سارے لڑکیاں انجینیرنگ اور بی ایس سی اور بی کام وغیرہ کی پڑھائ میں لگیں ہیں اور شادی بیاہ کو رد کررہی ہیں کے پڑھائ کے بعد کرینگے. بعض لڑکیاں شادی کے بعد بھی پڑھائ کی ضد کرتی نظر آئ ہیں جس سے خاندانی مسائل بھی کھڑے ہورہے ہیں. اس پس منظر میں دین متین کیا رہنمائ کرتا ہے، آگاہ فرمائیں، جزاکم الله خیرا
asked
Feb 17, 2021
in
متفرقات
»
السلام علیکم و رحمة الله و بركاته، باریک اوڑھنی جس میں سے سر کے بال نظر آئیں یا کپڑے نظر آئیں، کیا ایسا ڈوپٹہ اور اوڑھنی جائز ہے جبکہ اوڑھنے والی خاتون یا لڑکی صرف عورتوں اور محرموں کے سامنے چلے پھرے... جزاکم الله خیرا
asked
Feb 13, 2021
in
زیب و زینت و حجاب
»
السلام علیکم و رحمة الله و بركاته محترم مولانا، ہمنے ولیمہ کی دعوت کیلئے جانور قربان کئے. بعد قربانی ایک غیر مسلم خاتون نے بکرے کا خون جمع کرنے لگی اور ہم خاموش دیکھتے رہے. پتہ نہیں وہ خاتون اس خون کا کیا استعمال کریگی، بعض نے کہا وہ لوگ اسکو کھاتے ہیں. کیا ہمارا اسطرح خاموش اس خاتون کو خون جمع کرنے دینا ہمارے گناہ کا سبب ہے؟.
asked
Feb 7, 2021
in
ذبیحہ / قربانی و عقیقہ
»
السلام علیکم و رحمة الله و بركاته اکثر ہند و پاک کے اردو داں طبقہ کو دیکھا گیا کے وہ اجکل کے وصائل میں انگریزی حروف سے اردو لکھتے ہیں، یہاں تک کے بہت سارے مدارس سے فارغ احباب بھی اردو کو لکھت میں استعمال نہیں کرتے، بلکہ انگریزی حروف سے لکھتے ہیں، جبکہ اردو پر الله کا یہ فضل رہا کے عربی کے بعد اسلام کا سب سے بڑا دینی مواد اردو میں ہی ہے. الله پاک ہمارے علماء و اکابرین اور ہمارے بزرگوں کو جزاء خیر عطاء فرمائے انکی ان محنتوں پر.. کیا اسطرح اردو کے استعمال سے اعراض دینی جرم اور گناہ نہیں ہوگا،کیونکہ اردو کے عدم استعمال سے اردو مٹتی جارہی ہے..
asked
Jan 6, 2021
in
آداب و اخلاق
»
السلام علیکم و رحمة الله و بركاته، یہاں سعودی عرب میں رہتے ہوئے مختلف طرز دیکھے گئے لوگوں کے مکہ شریف کو جانے میں، مثلا (1) مدینہ سے لوگ دو ارادوں کیساتھ نکلتے ہیں، اول یہ کے جدہ میں کام ہے کسی کو ایرپورٹ چھوڑنے کا، اس کام کو کرینگے پھر وہاں سے احرام باندھ کر عمرہ کرینگے(2) گھر کے بڑے فرد کا ارادہ گھر و0الوں کو عمرہ کرانے کا ہے، لیکن انکو جدہ جانا ہے کہہ کر سفر شروع کرے اور ذوالحلیفہ کےباہر نکل کر اب بتائے کے پہلے ہم جدہ جائنگے اور پھر بعد میں احرام باندھ کر عمرہ کرینگے. کیا ایسا درست ہوگا، کیا یہ دھوکہ اور نعوذ باالله یہ شریعت سے چالبازی ہوگی..
asked
Oct 17, 2020
in
حج و عمرہ
»
السلام علیکم و رحمة الله و بركاته، جناب مفتیان اکرام، و علماء عظام، و منتظمین افاضل، آپ حضرات کو الله پاک اپنی شان کیمطابق دنیا و آخرت میں اجر عظیم عطاء فرمائے کے آپ حضرات نے امت کو شریعت کے احکام سے آگاہ رکھنے کیلئے تن من دھن کی قربانی کیساتھ اپنے اپکو لگائے رکھا ہے. جزاکم الله خیرا و احسن الجزاء. عرض خدمت یہ ہیکہ میں نے عمرہ کے طواف اور سعی کے درمیان کئ اور طواف کئے ہی والدہ کے ایصال ثواب کیلئے اور بھائ بہن اہلیہ بیٹی بہو کے ہدیہ کیلئے، کیا ایسا کرنا درست تھا، یا پھر سعی کرنے کے بعد ہی دوسرے طواف کرنا چاہئے تھا؟،. اسطرح کرنے کی وجہ یہ تھی کے آجکل کے احوال میں مطاف سے سعی کو جانے کے بعد پھر مطاف کیطرف انا ممنوع ہے حالات حاضرہ کی وباء کی وجہ سے..
asked
Oct 17, 2020
in
حج و عمرہ
»
السلام علیکم و رحمة الله و بركاته، مین نے تجارت میں دو رشتہ داروں سے پانچ پانچ لاکھ لیا اور مین نے خود کئ لاکھ وقفہ وقفہ سے لگاتا رہا. معملہ یہ طئہ تھا کے آمدنی سے سارے خرچہ نکال کر جو باقی بچے دونوں شریکوں کو دس دس فیصد دیاجائیگا. اسطرح معملہ چلتا رہا. ان دونوں کے دس لاکھ اور ہمارا پیسہ مخلوط رہا اور کچھ دکان کرایہ، کچھ ڈکوریشن اور کچھ سامان خریدوری میں لگا. اب دکان بیٹھ گئ اس وبا میں اور ملگی خالی کردئے اور چند ہزار کا سامان جو بچا وہ گھر لالئے. سوال یہ ہیکہ رشتہ کی نزاکت کی وجہ سے ہم انکی اصلی رقم کو ابھی بھی محفوظ کہہ رہے ہیں اور ارادہ یہ ہیکہ نئے سرے سے کاروبار جمائیں اس بقیہ سامان کو استعمال کرتے ہوئے اپنے خود کے پیسوں سے، تو ایسا کرنا خلاف شریعت ہوگا کیا
asked
Sep 26, 2020
in
تجارت و ملازمت
»
السلام علیکم و رحمة الله وبركاته، ایک خاتون نے اپنا خود کا پیسہ تجارے میں شراکت داری میں لگایا. شوہر کہ رہا ہیکہ وہ پیسے واپس لو اور کسی اور تجارت میں لگاؤ جبکہ خاتون اسپر راضی نہیں ہیں.. (1) کیا عورت کو شوہر کی سننا ضروری ہے اور کیا شوہر کو اسطرح کہنے کا حق ہے. (2) جہاں خاتون نے پیسہ لگایا کیا انپر ضروری ہے کے شوہر کو پیسے واپس کریں جبکہ خاتون سے معملہ داری ہوئ اور خاتون نے پیسے واپس کرنے نہیں کہا (3) شوہر کہہ رہے ہیں کے وہ پیسے واپس لو اور گھر میں کوئ تجارت کرو اور اپنا گزر بسر کرو اور خاتون کا کہنا ہے کے وہ تجارت خود کرنے کے قائل نہیں جبکہ جہاں پیسہ لگائے وہاں سےضرورت کے بقدر آمدنی ہورہی ہے. شوہر اسکو نافرمانی میں شمار کررہے ہیں. شرعا کیا یہ شوہر کی نافرمانی شمار ہوگی.
asked
Sep 23, 2020
in
تجارت و ملازمت
»
السلام علیکم و رحمة الله وبركاته. (1) تجارت میں کسی رشتہ دار سے دو لاکھ شراکت میں لیا اور ہمارا بھی تقریبا دس لاکھ تک کا پیسہ لگا.شراکت دار سے یہ معاہدہ ہوا کے نفع کا دس فیصد انکو ماہانہ دینگے اور اگر نقصان ہوا تو برابر کے شریک ہونگے. اسطرح کے معملہ میں کوئ شرعا نقص ہےتو آگاہ فرمائے (2) اب تجارت ڈوب گئ اور چند ہزار کا سامان رہ گیا.. چونکہ شراکت دار ضرورت مند ہے تو ہم ماہانہ کچھ رقم انکو پہنچارہے ہیں کے یہ ہدیہ ہے، اگر آگے تجارت پھر چلی تو اگر انکے حق میں فائدہ آئے تو واپس کریں ورنہ معاف ہے. کیا یہ سود میں شامل ہے (3). اگرچہ انکے سارے دو لاکھ میں سے چند ہزار بھی نہیں بچے، لیکن رشتہ داری کی وجہ سے ارادہ ہیکہ انکے دو لاکھ ہدیہ کی شکل میں واپس کرینگے. اسطرح کرنے میں شرعا کو غلطی ہورہی ہے کیا ہمکو آگاہ فرمائیں. جزاکم الله
asked
Sep 23, 2020
in
تجارت و ملازمت
»
السلام علیکم و رحمة الله وبركاته، (1) میت کی بیوہ، یتیم لڑکے اور لڑکیاں، بھائ بہن زندہ ہیں. ترکہ میں کون کون حصہ دار ہونگے (2) مرحوم کی لاری تھی اپنی ذاتی اور وہ کسی ٹرانسپورٹ کے ذریعہ خود چلایا کرتے تھے اور بیمہ کمپنی کو ماہانہ رقم دیا کرتے تھے. وفات حادثہ میں ہوئ اور انکے ٹرانسپورٹ والے مقدمہ لڑکر چند لاکھ روپیہ مرحوم کی اہلیہ کو پہنچائے .کیا یہ مال مرحوم کی بیوہ اور یتیم بچوں کیلئے جائز ہے. بیوہ کا کہنا ہے کے انکے شوہر کئ سال سے بیمہ کمپنی کو ماہانہ دیا کرتے تھے(3)اگر جائز نہیں تو اس مال کا کیا کیا جائے (4) اگر جائز ہے تو یہ مال کسکی ملکیت ہوگی، بیوہ دو یتیم لڑکے اور ایک لڑکی مرحوم کی وفات کے بعد ہیں.. جزاکم الله خیرا
asked
Sep 23, 2020
in
احکام میت / وراثت و وصیت
»
السلام علیکم و رحمة الله وبركاته، حضرات مفتيان اکرام،حسب ذیل مسئلہ کا جواب دے کر انشاء الله عند الله مأجور ہوں. ایک عورت کو پیلے شوہر سے کچھ مال ملا جسکو وہ تجارت میں لگاکر اپنا اور بچوں کا خرچہ پورا کرتی ہے. اس عورت کا پھر دوسرا نکاح ہوا. اب یہ شوہر کا اس عورت کے مال پر کوئ جبر ہوسکتا کیا شرعا؟ . اگر شوہر کہے کے وہ مال اسکو دے دیں یا آمدنی کو شوہر کے حوالے کریں یا کہے کے اس مال کے بارے میں شوہر جو کہے وہ سنے. اسطرح کا اختیار شوہر کا شرعا جائز ہے کیا؟ ،جبکہ عورت آپنے پہلے شوہر کے نابالغ بچوں کی دیکھ بھال بھی انہی پیسون کی آمدنی سے کرتی ہے اور موجودہ شوہر پر انکے نان نفقہ کی کوئ ذمیداری بھی نہیں ہے. مندرجہ بالا حالات میں شوہر کا یہ کہنا کے عورت شوہر کی نہیں سنتی اور فرمانبردار نہیں ہے کس حد تک صحیح ہوگا. جزاک الله
asked
Sep 23, 2020
in
عائلی مسائل
»
السلام علیکم و رحمة الله وبركاته محترم علماء و مفتیان اکرام ،الله پاک آپ حضرات کو اپنی شایان شان اجر عطاء فرمائے اور دنیا آخرت میں اکرام فرمائے کے آپ حضرات بے لوث خدمت میں لگے ہیں کے امت کے افراد کی زندگی کو احکام شریعت کے بارے میں بتاتے اور رہنمائ فرماتے رہتے ہیں. جزاکم الله خیر و احسن آلجزاء. محترم، کیا میں اپنی اولاد اور امت کو ان الفاظ سے الله کی پناہ میں دے سکتا ہوں... الهم ذالسلطان العظيم، والمن القدیم، ذالوجه الكريم، ولي الكلملت التامات والدعوات المستجابات، عاف الزيد و عائشہ و عبد المجید و نفسی و اخوانی واخواتی و جمیع المسلمین و المسلمات و المؤمنین و المؤمنات من انفس الجن و اعین الانس
asked
Sep 18, 2020
in
عائلی مسائل
»
السلام علیکم و رحمة الله و بركاته، کیا گھر دامادی معیوب بات ہے( یعنی شادی کے بعد سسرال میں ہی رہنا) ، کیا سسرال میں رہنا اور سسر کے گھر کھانا، پینا، رہنا ،معیوب بات ہے جبکہ سسر خود چاہتے ہیں کے داماد گھر میں رہیں.. اگر لوگ گھر دامادی کی وجہ سے طعن دیں تو کیا لوگوں کی خاطر سسرال میں رہنے کو معیوب سمجھنا جائز ہے.. بھائ کے ہاں رہائش کو سسرال میں رہائش پر ترجیح دے رہے ہیں صرف لوگوں کے طعن کی وجہ سے.. بے روزگاری کی وجہ سے سسر اگر مال دیں اپنی طرف سے تو اسکا لینا کیسا ہے جبکہ لوگ طعن دے رہے ہیں کے سسرال کا کھاکر پل رہے ہیں
asked
Sep 11, 2020
in
عائلی مسائل
»
السلام علیکم و رحمة الله وبركاته محترم مولانا، ہماری ازدواجی زندگی کو 28 سال ہوچکے ہیں. اولاد کی بھی شادی ہوچکی. لیکن شروع کے چہار پانچ سال کو چھوڑ کر ہماری زندگی میں ہمیشہ آپسی تنازعات رہے جبکہ دونوں طرف دینداری ہے اور منزل کتاب اور قران پاک کی تلاوت اور حفاظتی دعائیں بھی پڑھتے ہیں. اولاد بھی الحمد لله حافظ و عالم ہے. ان تنازعات کی کوئ معقول وجہ سمجھ میں نہیں آتی لیکن شدید قسم کی بدتمیزیاں ہوتی ہیں. ایک دوسرے کے چہرے دیکھنا دل نہیں چاہتا اور آپس کے سلام سے بھی اجتناب کرتے ہیں. اگر دو منٹ ہنس کر بات کریں تو اگلے ہی لمحہ کوئ ایسی بات ہوجاتی ہےجس سے فوری بحث مباحثہ ہوجاتے ہیں اور پھر وہی پرانی بے رخیاں. کیا یہ جادو ہے اور ہے تو کون کرائیگا سمجھ میں نہیں آتا، یا نظر بد ہے جبکہ دعائیں ہم سے زیادہ کم ہی لوگ پڑھتے ہونگے
asked
Sep 6, 2020
in
عائلی مسائل
»
السلام علیکم و رحمة الله و بركاته محترم مولانا، لوگ کہتے ہیں کہ جب کسی کی نظر بد کسی کو لگ جاتی ہے تو جس پر نظر لگی ہے وہ تکلیف میں آجاتا ہے اور بعض دفعہ یہ تکلیف سالہا سال تک رہتی ہے اور شائد اسی کے سبب موت بھی ہوجائے. کیا یہ سچ ہے.. اور اگر سچ ہےتو پھر جسکی نظر لگی کیا وہ گناہ گار ہوگا کے دوسروں کو اسکے سبب تکلیف پہنچی اور اگر مرجائے تو کیا وہ قاتل شمار ہوگا
asked
Sep 6, 2020
in
عائلی مسائل
Page:
« prev
1
2
3
next »
...