Remember
Register
Darul-Ifta
Darul Uloom Waqf Deoband INDIA
Home
Fatwa Related Articles
Read Fatawa
Ask a Question
Contact Us
User Ahsan Qasmi
Recent activity
All questions
All answers
Subjects
Islamic Creed (Aqaaid)
Innovations
The Holy Qur’an & Interpretation
Hadith & Sunnah
Ijmaa & Qiyas
Taqleed and Four Fiqhi Schools
Fiqh
Taharah (Purity) Ablution &Bath
Prayer / Friday & Eidain prayers
Fasting & Ramazan
Itikaf (Seclusion in Masjid)
Zakat / Charity / Aid
Hajj & Umrah
Travel
Slaughtering / Qurbani & Aqeeqah
Marriage (Nikah)
Divorce & Separation
Business & employment
Usury / Insurance
Adornment & Hijab
Family Matters
Death / Inheritance & Will
Masajid & Madaris
Manners & Behaviours
Games and Entertainment
Eating & Drinking
Politics
Miscellaneous
موضوعات
اسلامی عقائد
بدعات و منکرات
قرآن کریم اور تفسیر
حدیث و سنت
اجماع و قیاس
مذاہب اربعہ اور تقلید
فقہ
طہارت / وضو و غسل
نماز / جمعہ و عیدین
روزہ و رمضان
اعتکاف
زکوۃ / صدقہ و فطرہ
حج و عمرہ
احکام سفر
ذبیحہ / قربانی و عقیقہ
نکاح و شادی
طلاق و تفریق
تجارت و ملازمت
ربوٰ وسود/انشورنس
زیب و زینت و حجاب
عائلی مسائل
احکام میت / وراثت و وصیت
مساجد و مدارس
آداب و اخلاق
کھیل کود اور تفریح
خوردونوش
سیاست
متفرقات
Questions by Ahsan Qasmi
»
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ایک دیندار حاجی نمازی آدمی وہ پلاٹنگ کا کام کرتے ہیں کالونی کاٹتے ہیں تو ایک جگہ انہوں نے کالونی کاٹی اور اس میں پارک کی جگہ چھوڑ دی اب چونکہ اس کالونی میں سب کے سب غیر مسلم تھے تو انہوں نے آپس میں مشورہ کرکے کہ ہم کو پارک سے زیادہ مندر کی ضرورت ہے تو انہوں نے از خود مندر تعمیر کرادی.. تو کیا اس میں زمیں مالک گناہ گار کہلائے گا. نیز جیساکہ آجکل پلاٹنگ کا یہ نظام ہے کہ وہاں نئی کالونی بنانے کے لئے عبادت گاہ کی زمیں چھوڑنی پڑتی ہے تو کیا ایسا کرسکتے ہیں جبکہ اگر ایسا نہ کریں تو کاروبار متاثر ہوتا ہے
asked
Aug 26, 2021
in
تجارت و ملازمت
»
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ امام صاحب نمازپڑھا رہے تھے اس دوران انکو لگا کی وہ منفرد ہیں اور تکبیر آہستہ پڑھی رکوع کی بھی اور سجدے کی بھی سجدے میں جاکر انکو احساس ہوا تو وہ سجدے سے اٹھے اور دوبار تکبیر جہرا کہ کر رکوع اور سجدے میں گئے پھر آخر میں سجدہ سہو کیا. اس طرح نماز درست ہوگئی یا نہیں
asked
Aug 23, 2021
in
نماز / جمعہ و عیدین
»
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کیا جس طرح مسلم حکمرانوں کو برا بھلا کہنا منع ہے کیا غیر مسلم حکمرانوں کو بھی برا بھلا کہنا منع ہے یا ان کے برے کرتوتوں کی وجہ سے ان پر لعن طعن کر سکتے ہیں
asked
Aug 18, 2021
in
سیاست
»
السلام علیکم ورحمۃ اللہ میرا فرنیچر کا کام ہے اسمیں یہ ہوتا ہے کہ غیر مسلم گھروں میں فرنیچر بنواتے ہیں تو ان سامانوں میں وہ بوکس بھی ہوتا ہے جس میں مورتی رکھی جاتی ہے فی الحال مورتی نہیں ہوتی، تو تمام سامان کے ساتھ اس بوکس کو بھی بنانا پڑتا ہے ورنہ تو اگر منع کردیا تو وہ کچھ بھی کام نہیں کراتے ایسے آدمی سے کراتے ہیں جو سب کام کر سکتا ہو تو کیا میرے لئے اس بوکس کو بنانا کرنا درست ہے یا نہیں. اور اسکی کمائی درست ہے یا نہیں رہنمائی فرمائیں
asked
Aug 17, 2021
in
تجارت و ملازمت
»
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ہمارا آنلائن سیوا (خدمت) کا کاروبار ہے جسمیں کبھی لوگ ہم سے بجلی یا پانی کابل جمع کراتے ہیں اور ہم فون پے یا پے ٹی ایم کے ذریعہ بل ادا کرتے ہیں تو کمپنی کی طرف سے پے ٹی ایم یوزر کو کبھی پانچ یا دس روپے کا کیش بیک مل جاتا ہے تو کیا یہ کیش ہمارا مانا جائے گا یا اس شخص کا مانا جائی گا جس نے بل جمع کرایا ہے. اس بارے میں وضاحت فرما دیں
asked
Aug 1, 2021
in
متفرقات
»
اگر کوئی شخص قربانی میں پچاس فیصد حلال کمائی لگاتا ہے اور پچاس فیصد حرام لگاتا ہے تو کیا اسکی قربانی درست ہے؟ اور کیا وہ جانور میں حصہ لے سکتا ہے 2بعض جگہوں پر لوگ قربانی کی کھال کو کوڑی پر پھینک دیتے ہیں تو اگر کوئی شخص کوڑی سے اٹھاکر بیچ دے تو کیا اس کا یہ عمل درست ہوگا؟
asked
Jul 16, 2021
in
ذبیحہ / قربانی و عقیقہ
»
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آجکل لوگ قربانی کے گوشت کو تین حصے کرنے کے بجائے فریج. میں لگا دیتے ہیں اور مہینوں تک کھاتے ہیں کیونکہ فریج میں خراب نہیں ہوتا یا پھر ایسا کرتے ہیں کہ دو تین کے بعد دیگ اتار کر پورے محلے کی دعوت کردیتے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ ہم نے صحیح مصرف میں خرچ کردیا تو کیا شریعت کی رو سے یہ دونوں عمل مناسب ہیں حالانکہ اس وقت حالات کی وجہ سے ضرورت مندوں کی؟؟ تعداد بہت زیادہ ہے. گویا یہ رسم بن چکی ہے اس کے بارے میں بتلا دیجئے
asked
Jul 15, 2021
in
ذبیحہ / قربانی و عقیقہ
»
بعض لوگ بقر عید کےدن جانور کو بنا سنوارتے ہیں سجاتے ہیں اسکو نہلاکر گلے میں پھول مالا ڈالتے ہیں اور بعض تو گھنگرو بھی پاؤں میں ڈالتے ہیں پھر اسکو گلیوں میں گھماتے ہیں تو کیا یہ عمل ریاکاری اور دکھاوے میں شمار ہوگا اور کیا اس سے قربانی پر کچھ فرق پڑے گا؟؟
asked
Jul 14, 2021
in
ذبیحہ / قربانی و عقیقہ
»
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں صورت مسئلہ یہ ہے کہ گلفام نے اپنی بیوی کو شراب کے نشے کی حالت میں تین مرتبہ طلاق کہا ہے اس صورت میں طلاق واقع ہوگی یا نہیں؟
asked
Jul 12, 2021
in
طلاق و تفریق
»
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ بعض مسلمان غیر مسلموں سے قربانی کا جانور خریدنے جاتے ہیں تو غیر مسلم یہ کہتے ہیں کہ ہم قربانی کے لئے نہیں دیں گے بلکہ پالنے کے لئے دیں گے. تو مسلمان لوگ یہ کہہ کر لے آتے ہیں کہ ہم اس کو پالیں گے پھر گھر لاکر قربانی کردیتے ہیں تو کیا ایسے کرنے سے قربانی پر تو فرق نہیں پڑے گا؟
asked
Jul 12, 2021
in
ذبیحہ / قربانی و عقیقہ
»
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ بعض لوگ یہاں انڈیا میں قربانی کا نظم کرت ہیں اور وہ جانور کے ڈیلروں سے خود یہ کہتے ہیں ہمیں بچہ چاہیے کم قیمت میں دو سال کا نہیں چاہئے دس بارہ ہزار کا ہو.. بیچنے والے انکو عمر بھی بتلاتے ہیں اور یہ بھی کہتے ہیں کہ انکی قربانی نہیں ہوسکتی. لیکن پھر بھی وہ راضی ہوکر وہی چھوٹے کالے جانور مانگتے ہیں.. تو کیا جو لوگ انکو اس طرح کے جانور بیچتے ہیں سب کچھ بتاکر تو کیا انکی کمائی حرام کی مانی جائے گی.. حالانکہ اگر ایک منع کرے تو دوسرے سے رابطہ کرتے ہیں کوئی نہ کوئی انکا مطلوبہ لاکر ضرور دیتا ہے.. اس کا حکم بتلادیجئے؟
asked
Jul 11, 2021
in
ذبیحہ / قربانی و عقیقہ
»
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔۔ کیا کوئی شخص اپنےجانور میں کسی شریک سےکم پیسے لے سکتا ہے۔۔.مثلا:5000/کا جانور ہے اب کوئ شخص نفع لیکر 7000/کا متعین کرتا ہے اور اسی حساب سے لوگوں کو حصے دار بناتا ہے لیکن اگر کسی شریک سے فی حصہ 1000/کے بجائے 700/لیتا ہے۔۔۔تو کیا اس طرح کرنا صحیح ہوگا۔۔۔یا اسکا حصہ ساتویں سے کم مانا جائیگا ۔۔۔؟
asked
Jul 10, 2021
in
ذبیحہ / قربانی و عقیقہ
»
فی الہندیۃ :لو قرا التشہد فی القیام ان کان فی الرکعۃ الاولی لایلزمہ شیء وان کان فی الرکعۃ الثانیۃ ،اختلف المشائخ فیہ والصحیح انہ لایجب(عالمگیری الصلاۃ باب سجود السہو 1/144) اس اعتبار سے اگر دوسری رکعت میں فاتحہ سے پہلے کوئی تشہد پڑھ لے تو سجدہ سہو واجب نہیں ہوگا.. جبکہ آپکے یہاں کے ایک استفتاء کے جواب میں کہا گیا کہ سجدہ سہو واجب ہوگا؟
asked
Jul 10, 2021
in
نماز / جمعہ و عیدین
»
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ہمارے یہاں قربانی کے وقت جب جانور ذبح کرتے ہیں تو گردن پر چھری پھیرنے پہلے جانور کو باندھ کر جے سی بی مشین کے ذریعے گڈھا کھود کر اس گڈھے کے پاس جانور اسی مشین کے ذریعے رککھتے ہیں تاکہ ذبح کرنے میں آسانی سے قابو میں رہے جب جانور ٹھنڈا ہوجاتا ہے تو اسکو جے سی بی مشین کے ذریعے تھوڑا سا اٹھا کر اس جگہ منتقل کرتے ہیں جہاں اسکی کھال اتارنی ہے اور گوشت بنانا ہے یعنی صرف گردن کٹی ہوتی ہے اسی حالت میں اٹھاتے ہیں اور سائے وغیرہ میں رکھ دیتے ہیں.. تو کیا آسانی کے پیش نظر ایسا کر سکتے ہیں؟
asked
Jul 10, 2021
in
ذبیحہ / قربانی و عقیقہ
»
Ref. No. 1493/42-954 وباللہ التوفیق:۔ قبرستان کا سابقہ گیٹ اور موجودہ گیٹ کے درمیان تیس گز زمین قبرستان کی ملک تھی یا محض قبرستان جانے کے لئے بطور راستہ استعمال کی جارہی تھی ۔نیز اس کے برابر میں جو پلاٹ عرفان کا ہے اس کاراستہ مالک زمین نے کہاں دیا۔ مسجد جو بنی ہے وہ قبرستان کی زمین ہے یا الگ سے لی گئی ہے۔ ان تمام تفصیلات کے ساتھ دارالافتاء سے رجوع کریں یا علاقہ کے معتبر مفتیان کرام سے معائنہ کرائیں ۔ واللہ اعلم بالصواب دارالافتاء تنقیح مسئلہ :1 قبرستان کاپہلے چاردیواری اور گیٹ نہیں تھق صرف خالی میدان تھا جب چہار دیواری کرائی تو گیٹ تیس گز پیچھے لگوا دیا سڑک سے، تو زمین قبرستان کی تھی مگر تب سے بطور راستہ استعمال ہے مسجد قبرستان کی زمیں سے الگ ہے اور جب وہ بنی ہے تو پہلے ہی راستہ موجود تھا، نیز، جب عرفان نے پلاٹ لیا تب بھی یہ والا راستہ جوقبرستان اور مسجد کی طرف جاتا ہے وہ موجود تھا.
asked
Jul 10, 2021
in
متفرقات
»
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ بعض لوگ بقر عید کے موقع پر جانور لاتے ہیں بیچنے کی نیت سے پھر بیچنے کا ایک ریٹ متعین کر دیتے ہیں مثلاً بیس ہزار میں خرید لایا تھا اور پچیس ہزار فروخت کے ریٹ متعین کردیئے اب اس نے کسی کو بیچانہیں بلکہ سب حصہ داروں کو اس میں شامل کرلیا پچیس ہزار ریٹ بتلاکر. تو آیا اس طرح کرنا درست ہے یا نہیں؟
asked
Jul 9, 2021
in
ذبیحہ / قربانی و عقیقہ
»
:السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ فتاویٰ محمودیہ میں ایک مسئلہ اس طرح ہے جسکا عنوان یہ ہے"قربانی کا دوسرا جانور خریدنے پر پہلا گمشدہ مل گیا" اسکے جواب میں فرمایا کہ. اگر وہ غریب ہے تو اس پر دونوں کی قربانی واجب ہوگی، ہاں اگر اسنے دوسرا جانور خریدتے وقت یہ نیت کی ہے کہ پہلا جانور جوگم ہوا ہے اس جگہ پر خریدتا ہوں، تو اس پر ایک ہی کی قربانی واجب ہوگی-فقط واللہ اعلم" اس میں جو یہ لکھا ہے کہ اگر یہ نیت ہو کہ پہلے گمشدہ جانور کی جگہ خریدےا ہوں تو اس پر ایک ہی کی قربانی واجب ہوگی.یہ بات درست ہے؟ اگر غریب جسکا جابور گم ہوجائے اور وہ اسکی جگہ نیت کرکے دوسرا خریدے اور پھر پہلا بھی مل جائے تو ایک کی قربانی کافی ہوجائے گی؟
asked
Jul 7, 2021
in
ذبیحہ / قربانی و عقیقہ
»
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ فتاویٰ محمودیہ جلد17 صف 315 ط اشرفی دیوبند میں ایک مسئلہ درج ہے "" سوال:جو شخص غریب ہے کیا صرف جانور خریدنے سے اس کے ذمے قربانی واجب ہوجاتی ہے؟ الجواب :اگر وہ قربانی کے دنوں میں قربانی کی نیت سے جانور خریدے گا تب اس کے ذمے قربانی واجب ہوگی-فقط واللہ اعلم. تو کیا اس مسئلے کی رو سے اگر کوئی غریب 10 ذی الحجہ سے پہلے کوئی جانور خریدے اور پھر کسی مجبوری سے بیچ دے تو یہ درست ہوگا ہا نہیں؟؟ کیا محض خریدنے سے قربانی کا وجوب ہوجائے گا یا نہیں؟ یا ایام قربانی میں خریدنے سے وجوب ہوگا
asked
Jul 7, 2021
in
ذبیحہ / قربانی و عقیقہ
»
347462 مقامی مرکز میں تبلیغ کی اہمیت بیان کرتے ہوئےایک بزرگ نے فرمایا کہ ایک مرتبہ حضرت عبدالرحٰمن بن عوف رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مدینہ منورہ کے لوگوں کی ضیافت کی۔حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر مبارک سے نکلے تو انہوں نے دیکھا کہ ایک شخص مسجد نبوی میں سر جھکا کر بیٹھا ہوا ہے۔ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پوچھا کہ آپ ضیافت پر کیوں نہیں گئے؟ تو انہوں نے عرض کیا: کہ میں اس فکر میں بیٹھا ہوں کہ کیسے پوری دنیا کے انسان دوزخ سے بچ کر جنت میں جانے والے بن جائیں۔اس پرحضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ عبدالرحٰمن بن عوف ساری زندگی لوگوں کی ضیافت کرتا رہے، تو بھی تمہارے ثواب کو نہیں پہنچ سکتا۔ سوال یہ ہے کہ کیا کوئی ایسی حدیث موجود ہے۔ اگر موجود ہے تو برائے مہربانی حوالہ لکھ دیں، اگر نہیں ہے تو کیا لوگوں کی ترغیب کے لئے ایسی غیر موجودحدیث بیان کرنا جائز ہے یا نہیں۔?؟ ن
asked
Jul 6, 2021
in
حدیث و سنت
»
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں مسئلہ یہ ہے کہ ایک شخص انگریزی بال کاٹتا ہے اور ڈاڑھی بھی کاٹتا ہے اب وہ قربانی کے جانور میں حصہ لینا چاہتا ہے تو اس کا قربانی کے جانور میں حصہ لینا جائز ہے یا نہیں اسی طریقے سے اگر اس نے حصہ لےلیا تو اب دوسرے لوگ جو قربانی میں حصے دار ہیں ان کی قربانی پر کوئی فرق پڑے گا یا نہیں نوٹ: اس کے آمدنی کا صرف یہی ذریعہ ہے کوئی اور ذریعہ نہیں ہے
asked
Jul 3, 2021
in
ذبیحہ / قربانی و عقیقہ
Page:
« prev
1
2
3
4
5
6
next »
...