Remember
Register
Darul-Ifta
Darul Uloom Waqf Deoband INDIA
Home
Fatwa Related Articles
Read Fatawa
Ask a Question
Contact Us
User MEHTAB ALAM
Recent activity
All questions
All answers
Subjects
Islamic Creed (Aqaaid)
Innovations
The Holy Qur’an & Interpretation
Hadith & Sunnah
Ijmaa & Qiyas
Taqleed and Four Fiqhi Schools
Fiqh
Taharah (Purity) Ablution &Bath
Prayer / Friday & Eidain prayers
Fasting & Ramazan
Itikaf (Seclusion in Masjid)
Zakat / Charity / Aid
Hajj & Umrah
Travel
Slaughtering / Qurbani & Aqeeqah
Marriage (Nikah)
Divorce & Separation
Business & employment
Usury / Insurance
Adornment & Hijab
Family Matters
Death / Inheritance & Will
Masajid & Madaris
Manners & Behaviours
Games and Entertainment
Eating & Drinking
Politics
Miscellaneous
موضوعات
اسلامی عقائد
بدعات و منکرات
قرآن کریم اور تفسیر
حدیث و سنت
اجماع و قیاس
مذاہب اربعہ اور تقلید
فقہ
طہارت / وضو و غسل
نماز / جمعہ و عیدین
روزہ و رمضان
اعتکاف
زکوۃ / صدقہ و فطرہ
حج و عمرہ
احکام سفر
ذبیحہ / قربانی و عقیقہ
نکاح و شادی
طلاق و تفریق
تجارت و ملازمت
ربوٰ وسود/انشورنس
زیب و زینت و حجاب
عائلی مسائل
احکام میت / وراثت و وصیت
مساجد و مدارس
آداب و اخلاق
کھیل کود اور تفریح
خوردونوش
سیاست
متفرقات
Recent activity by MEHTAB ALAM
»
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں۔ کمیٹی کے مشورے سے مدرسہ کے فنڈ سے کسی ضرورت مند مدرس کی امداد کی جا سکتی ہے؟ تفصیلی جواب مرحمت فرمائیں۔ جزاک اللہ
asked
Feb 3
in
مساجد و مدارس
»
اللہ کے راستہ میں جانے کا کیا مطلب ہے ؟؟ کیا جماعت میں جانا، مدرسہ جانا، علماء کرام سے ملنے جانا ،بیمار کی عیادت کرنے جانا ،حلال روزی کمانے کے لئے جانا، قبرستان جانا، وغیرہ اللہ کے راستہ میں جانا ہے؟؟ یا اسکی کوئی خاص اصطلاح ہے ؟ تفصیلی جواب مرحمت فرمائیں ۔
asked
Jan 15
in
احکام سفر
»
کیا وضو میں سر کا مسح کرنے کے لئے نیا پانی لینا ضروری ہے ؟؟ اگر کسی شخص نے مسح کرنے کے لئے نیا پانی نہیں لیا اور دونوں ہاتھوں کو کہنیوں تک دھونے کے بعد ایسے ہی مسح کر لیا تو وضو ہوگا یا نہیں ؟؟
asked
Jan 13
in
طہارت / وضو و غسل
»
میری بیوی مجھ سے لڑ کر اکثر اپنے گھر چلی جاتی تھی اور ۱۰-٨ دن میں واپس آجایا کرتی تھی۔ واپس آنے پر ہم صحبت بھی کر لیا کرتے تھے۔ لڑائی میں مینے اسے کئ بار یہ الفاظ بولے"جا تو آزاد ہے کچھ بھی کر " لیکن میری نیت طلاق دینے کی نہیں تھی۔ اس طرح یہ الفاظ ادا کرنے کا شرعاً کیا حکم ہے؟؟؟
asked
Dec 31, 2023
in
طلاق و تفریق
»
اندھوں میں سب سے بڑا اندھا وہ ہے جو ہماری محبت اور فضیلت سے اندھا ہو۔ یہ قول حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی طرف منسوب کیا جاتا ہے ۔ اس قول کی کیا حقیقت ہے ؟؟
asked
Dec 29, 2023
in
بدعات و منکرات
»
ایک غیر مسلم سند یافتہ ڈاکٹر کی لاپرواہی سے ایک مریض کی موت ہو گئی جسکے عوض گھر والوں نے ڈاکٹر سے معاوضہ لے لیا ہے ۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ اس معاوضہ کا شرعاً کیا حکم ہے ؟؟ یہ ؟؟جائز ہے یا ناجائز ہے
asked
Dec 20, 2023
in
فقہ
»
ایک شخص اپنی پیشاب کی تھیلی میں پھنسی پتھری کا آپریشن کرانے گیا ۔ خون کی جانچ ، ایکسرے ،اور دل کی جانچ وغیرہ سب نارمل تھیں ۔ آپریشن میں ڈاکٹر کی غلطی سے مریض کی حالت بہت زیادہ خراب ہو گئی تو ڈاکٹر نے دوسری بڑی جگہ ریفر کرنے کی جگہ خود ہی دوسرا آپریشن کر ڈالا اور مریض نے ہوش کھو دیا یہاں تک کہ اس مریض کی حالت کو دیکھتے ہوئے بڑے ہاسپیٹل میں بھی کوئی ایڈمٹ کرنے کو تیار نہیں تھا ۔ بہت مشکل سے دوسرے اسپتال میں ایڈمٹ کرایا گیا ۔ جہاں مریض ہوش میں نہیں آ سکا اور انتقال کر گیا ۔ ڈاکٹر نے ایک آپریشن بگڑنے کے بعد بھی دوسرا آپریشن بنا بتاۓ کر ڈالا جو ڈاکٹر کی لاپرواہی کا پورا پکہ ثبوت ہے جبکہ ایک آپریشن بگڑنے کے بعد مریض کو دوسرے بڑے ہاسپیٹل میں ریفر کر کے بچایا جا سکتا تھا جبکہ ڈاکٹر نے ایسا نہیں کیا اس صورت میں ڈاکٹر کی لاپرواہی کے عوض حرجانہ وصول کرنے کا کیا حکم ہے
asked
Dec 9, 2023
in
متفرقات
»
حضرات مفتیان کرامالسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہمینے اپنی بیوی کو ڈرانے کے لئے فون پر ایک یا دو مرتبہ یہ الفاظ ادا کیے ،، جا مینے تجھے چھوڑ دیا،، جبکہ ان الفاظ سے میرا مقصد صرف یہ تھا کہ میری بیوی ڈر کر میرے گھر آ جائے اور وہ فون پر یہ بات سن کر گھبرا گئی اور میرے گھر آکر رہنے لگی. معلوم یہ کرنا ہے کہ یہ الفاظ ادا کرنے کا شرعاً کیا حکم ہے ؟؟؟
asked
Dec 2, 2023
in
طلاق و تفریق
»
عمرہ کو جانے سے پہلے اجتماعی دعا کرنا کرانا کیسا ہے ؟؟
asked
Oct 27, 2023
in
حج و عمرہ
»
مدرسہ میں خواتین کا تعلیم دینا کیسا ہے ؟؟
asked
Sep 17, 2023
in
مساجد و مدارس
»
ہم چار بھائی ہیں ۔ تین بھائی کام کرتےہیں اور میں غیر شادی شدہ سب سے چھوٹا بھائی ہوں گھر کے اکثر کام دیکھتا ہوں والد صاحب بھی ابھی حیات ہیں سب بھائی ابھی تک شرکت میں ہیں اور اب الگ الگ ہونا چاہتے ہیں ۔تو میرا تینوں بھائیوں کی آمدنی اور کاروبار میں شرعاً کوئی حصہ ہوگا یا نہیں ؟؟ تفصیلی جواب مرحمت فرمائیں ۔۔ جزاک اللہ
asked
Sep 16, 2023
in
متفرقات
»
عمرہ پر جانے سے پہلے اہل محلہ کو دعوت کھلانے کا کیا حکم ہے
asked
Sep 13, 2023
in
بدعات و منکرات
»
ایک یہودی لڑکی والدین کی چوری سے ایمان میں داخل ہو گئ والدین کو جب معلوم ہوا تو انہوں نے لڑی کو سمجھایا-ڈانٹا' مار- پیٹ کی. لڑکی ہر کام کرنے سے پہلے بسم اللہ ضرور پڑھتی تھی ایک مرتبہ والد نے سونے کی انگوٹھی لڑکی کو رکھنے کے لئے دیدی لڑکی نے وہ انگوٹھی بسم اللہ پڑھ کر کسی صندوق میں رکھ دی تو والد نے لڑکی کی چوری سے انگوٹھی نکال کر دریا میں پھینک دی اور پکانے کے لئے مچھلی لے آئے۔ لڑکی نے بسم اللہ پڑھ کر مچھلی کو کاٹا دیکھتی ہے کہ وہی انگوٹھی جو والد نے دی تھی مچھلی کے پیٹ میں موجود ہے۔ لڑکی نے انگوٹھی اٹھائ اور صندوق میں رکھ دی. والد نے لڑکی سے کہا کہ جو انگوٹھی مینے تمہیں دی تھی وہ لوٹا دو لڑکی نے بسم اللہ پڑھ کر صندوق کھولا اور انگوٹھی نکال کر اپنے والد کو دیدی لڑکی کے والد چونک گئے اور ایمان لے آئے اس واقعہ کی کیا حقیقت ہے؟؟
asked
Aug 24, 2023
in
متفرقات
»
فرض نماز کی تیسری رکعت میں بچے نے آکر جائے نماز کے درمیان پیشاب کر دیا ۔ بقیہ نماز اسی حالت میں پوری کرنے سے نماز کا کیا حکم ہوگا ؟؟ نماز کو درمیان میں ہی ختم کرکے دہرانا ہوگا یا نماز مکمل کرنے کے بعد دہرانا ہوگا ؟؟
asked
Aug 17, 2023
in
نماز / جمعہ و عیدین
»
جمعہ کی نماز کے بعد دعا سے پہلے مسجد کے لئے چندہ جمع کرنے کا کیا حکم ہے ؟؟جبکہ کرنے والے متعدد ساتھی ہوں جس سے دعا کے لئے تاخیر نہ ہونے پائے ۔
asked
Aug 16, 2023
in
نماز / جمعہ و عیدین
»
گم چوٹ لگنے پر جسم پر ہلدی اور تیل لگی ہوئی روٹی باندھنے کا کیا حکم ہے ؟؟ اس طرح روٹی باندھنے سے رزق کی بے حرمتی تو نہیں ہوتی ؟؟
asked
Aug 12, 2023
in
اسلامی عقائد
»
میڈیکل اسٹور میں کچھ دواؤں پر پرنٹ ریٹ بہت زیادہ ہوتا ہے اور میڈیکل والوں کو یہ دوائیاں بہت سستی ملتی ہیں۔ یعنی ان دواؤں پر 60 فیصد سے 80 فیصد تک منافع ملتا ہے۔ یہ دوائیاں کوالٹی میں بھی کم درجہ ہوتی ہیں۔ ان دواؤں کو جینیرک دوائی کہتے ہیں۔ لیکن مریضوں کو یہ دوائیاں مہنگی ہی خریدنی پڑتی ہیں ۔ ان جینیرک دواؤں کو بیچنے کا کیا حکم ہے ؟ یعنی جینیرک دواؤں سے حاصل شدہ آمدنی کا شرعی حکم کیا ہوگا ؟؟
asked
Aug 11, 2023
in
اسلامی عقائد
»
نکاح کے بعد دولہے کی سلامی کرنے کا کیا حکم ہے ؟؟
asked
Aug 3, 2023
in
نکاح و شادی
»
میڈیکل اسٹور پر کنڈوم ،مقوی باہ اور حمل ساقط کرنے والی دوائیں فروخت کرنا کیسا ہے ؟؟؟
asked
Jul 27, 2023
in
تجارت و ملازمت
»
سجدہ میں جاتے ہوئے سجدہ کی جگہ کو ہاتھ سے یا پھونک مارکر صاف کرنے کا کیا حکم ہے ؟؟
asked
Jul 22, 2023
in
نماز / جمعہ و عیدین
...